عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ
Web Desk
9 January 2026
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوران برینٹ کروڈ کی قیمت بڑھ کر 63.40 ڈالر فی بیرل ہو گئی، جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل 54 سینٹ اضافے کے ساتھ 58.30 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔
ماہرین کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ ایران اور وینزویلا سے متعلق بڑھتی ہوئی جغرافیائی اور سیاسی صورتحال ہے، جس کے باعث عالمی توانائی مارکیٹ میں بے یقینی پائی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ امریکا نے وینزویلا کے تیل کو غیر معینہ مدت تک کنٹرول کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے مطابق امریکا وینزویلا سے 30 سے 50 ملین بیرل تیل وصول کرنے کے بعد اسے عالمی منڈی میں مارکیٹ ریٹ پر فروخت کرے گا، جس سے تیل کی قیمتوں پر اثر پڑ رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
بھارت سندھ طاس معاہدے سے متعلق فیصلے کو مسترد نہیں کرسکتا، ترجمان دفتر خارجہ
2 September 2026
پاکستان نیوی کی میری ٹائم مشق ’سی سپارک 2026‘ کراچی میں شروع
2 September 2026
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور بچوں سے بات نہ کروانے کا معاملہ، توہینِ عدالت کی درخواست دائر
2 September 2026
پاکستان کا کرغزستان کے ساتھ تجارت 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار
2 September 2026
ملک میں کاروباری اوقات کار میں اضافے کی سفارش
2 September 2026
صدر زرداری سے لندن میں محسن نقوی کی ملاقات، اہم پیغام پہنچایا
2 September 2026
وزیراعظم شہباز شریف کی بشکیک میں صدارتی محل آمد، گارڈ آف آنر پیش
2 September 2026
ایف سی بلوچستان ٹریننگ سینٹر خضدار میں بیسک ملٹری ٹریننگ بیچ 76 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
2 September 2026