LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس کے زیر قبضہ اولیشکی میں شہری بھوک اور ادویات کی شدید قلت کا شکار ہیں: یوکرین چین: بچوں کو سیسہ آلود خوراک دینے کا الزام، نرسری کی مالکن سمیت 5 ارکان کو قید کی سزائیں مولانا کو خیبر پختونخوا میں حصہ نہیں ملے گا: طلال چودھری پیپلزپارٹی کی بھی مولانا فضل الرحمان کے بیانات پر شدید تنقید شمال مشرقی سعودی عرب میں ساحل کے قریب ایک اور آئل ٹینکر پر حملہ سانحہ کارساز کو 19 برس بیت گئے، المناک واقعہ کا دکھ آج بھی تازہ مودی کی بدترین پالیسیوں کیخلاف بھارتی نوجوانوں کی آواز بیرون ملک بھی پہنچ گئی اسلام آباد میں بنگلہ دیشی ثقافتی شام کا انعقاد، بنگالی موسیقی اور رقص توجہ کا مرکز رہے بابوسر ٹاپ روڈ تین روزہ بندش کے بعد ٹریفک کے لیے بحال بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کا نوٹم جاری سان فرانسیسکو میں پاک امریکا ٹیک کنیکٹ 2026 کا انعقاد، ٹیکنالوجی تعاون پر اتفاق اسحاق ڈار کی تجارت، سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے قابل عمل تجاویز تیار کرنے کی ہدایت خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ پہلے ہو جانا چاہیے تھا: نواز شریف تائدہ سیکٹر اور اطراف میں افغان طالبان کی فائرنگ، پاک فوج کی کارروائی میں متعدد ہلاک فش پراڈکٹس کی برآمدات 568 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں: وفاقی وزیر بحری امور

سعودی وزیر داخلہ کے معاون لیفٹیننٹ جنرل سعید القحطانی انتقال کر گئے

Web Desk

9 January 2026

سعودی عرب کے وزیر داخلہ کے معاون برائے آپریشنل امور لیفٹیننٹ جنرل سعید بن عبداللہ القحطانی قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق ان کے انتقال کی تصدیق سعودی وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک باضابطہ بیان کے ذریعے کی۔

وزارت داخلہ کے بیان میں مرحوم کے اہلِ خانہ اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا گیا اور وزارت کے لیے ان کی خدمات کو سراہا گیا۔ سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف نے بھی لیفٹیننٹ جنرل سعید القحطانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

وزیر داخلہ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل سعید القحطانی نے تقریباً چھ دہائیوں تک وزارت داخلہ میں خدمات انجام دیں اور مختلف انتظامی و آپریشنل ذمہ داریاں نبھائیں۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے داخلی سلامتی اور سیکیورٹی امور میں پیشہ ورانہ انداز میں کردار ادا کیا۔

خیال رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل سعید بن عبداللہ القحطانی کنگ فہد سیکیورٹی کالج کے فارغ التحصیل تھے اور وزارت داخلہ میں مختلف اہم اور حساس عہدوں پر تعینات رہے۔ وہ داخلی سلامتی، آپریشنز اور سیکیورٹی پالیسیوں سے متعلق امور میں خدمات انجام دینے کے باعث ایک منظم اور تجربہ کار افسر کے طور پر جانے جاتے تھے۔