ایچ بی ایف سی ایل، روزویلٹ ہوٹل، اسلام آباد ایئرپورٹ، حیسکو اور سیپکو کی نجکاری سے متعلق اہم فیصلے
Web Desk
9 January 2026
مشیرِ نجکاری محمد علی کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کے اجلاس میں ایچ بی ایف سی ایل (ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی) کی نجکاری کا عمل نئے سرے سے شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، جبکہ موجودہ نجکاری عمل کو باضابطہ طور پر ختم کر دیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ روزویلٹ ہوٹل نیویارک کی نجکاری کے لیے نیا عمل شروع کیا جائے گا اور اس مقصد کے لیے فنانشل ایڈوائزر کی دوبارہ تقرری کی جائے گی۔ اسی اجلاس میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی۔
نجکاری کمیشن کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ کی نجکاری کنسیشن ماڈل کے تحت کرنے کی سفارش کی گئی ہے، جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) سے فنانشل ایڈوائزر کی خدمات کے لیے مذاکرات کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس میں حکومتی سطح پر براہ راست جی ٹو جی معاہدے کے آپشن کو مسترد کر دیا گیا۔
اجلاس کے دوران حیسکو اور سیپکو کی نجکاری کے لیے ٹرانزیکشن کمیٹیاں قائم کر دی گئیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی نجکاری عملدرآمد کے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، اور نجکاری کے تمام مراحل میں شفاف اور مسابقتی عمل کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
نجکاری کمیشن کے مطابق ایچ بی ایف سی ایل کے 51 فیصد حصص کی فروخت منسوخ کر دی گئی، کیونکہ صرف ایک بولی موصول ہوئی تھی۔ پی ایم آر سی ایل کی جانب سے 4.2 ارب روپے کی بولی حکومت کی مقررہ قیمت 13.55 ارب روپے سے نمایاں طور پر کم ہونے پر مسترد کر دی گئی۔ اب ایچ بی ایف سی ایل کی نجکاری نئے سرے سے شروع کی جائے گی اور اس کے لیے نیا فنانشل ایڈوائزر مقرر کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026