ترکی بھی پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی اتحاد میں شمولیت کا خواہش مند ہے، بلومبرگ کا دعویٰ
Web Desk
9 January 2026
ترکی سعودی عرب اور ایٹمی طاقت پاکستان کے درمیان قائم دفاعی اتحاد میں شامل ہونے کی کوشش کر رہا ہے، جس سے مشرقِ وسطیٰ اور اس سے آگے خطے میں طاقت کے توازن میں نمایاں تبدیلی آ سکتی ہے۔ یہ دفاعی معاہدہ، جس پر ابتدائی طور پر سعودی عرب اور پاکستان نے گزشتہ ستمبر میں دستخط کیے تھے، اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ کسی ایک رکن ملک کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کو تمام رکن ممالک کے خلاف حملہ تصور کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق یہ شق نیٹو کے آرٹیکل فائیو سے مشابہ ہے، جبکہ ترکی خود نیٹو کا رکن ہے اور امریکہ کے بعد اتحاد کی سب سے بڑی فوجی قوت رکھتا ہے۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکی کی شمولیت سے متعلق بات چیت آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے اور معاہدہ طے پانے کا قوی امکان ہے۔ ذرائع نے حساس نوعیت کے باعث اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر معلومات فراہم کیں۔
متعلقہ عنوانات
یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آ گیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ
19 October 2026
آسٹرین ایئر لائنز کی پرواز میں بم کی اطلاع، طیارے کی بلغاریہ میں ہنگامی لینڈنگ
19 October 2026
قلات اور گوادر میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 4 دہشت گرد ہلاک، میجر وجاہت وحید جام شہادت نوش کر گئے
19 October 2026
ملتان تیز رفتار کار بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد دیوار سے جا ٹکرائی حادثہ میں 5 افراد جاں بحق.
19 October 2026
روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ختم کرانے کیلئے مذاکرات کر رہا ہوں: امریکی صدر
19 October 2026
حوثی باغیوں کی سعودی تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں کے قریب انخلا کی نئی وارننگ جاری
19 October 2026
یمنی افواج کی پیش قدمی جاری، شدید جھڑپیں، سناماہ اور سراری محاذوں پر کامیابی کا دعویٰ
19 October 2026
ایران کا خطے میں ڈیجیٹل ڈیٹا کی ترسیل کو کنٹرول کرنے کیلئے نیا ادارہ قائم کرنے کا اعلان
19 October 2026