اگرخیبرپختونخوا میں آپریشن ہوا توکھلی بدمعاشی ہو گی: سہیل آفریدی
Web Desk
9 January 2026
کراچی: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے خبردار کیا ہے کہ اگر خیبرپختونخوا میں آپریشن کیا گیا تو یہ کھلی بدمعاشی کے مترادف ہوگا۔ کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی اور عمران خان کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی حکومت کو لندن پلان کے تحت غیرقانونی طور پر ختم کیا گیا، یہ جنگ صرف تحریک انصاف نہیں بلکہ حق اور سچ کی جنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا اور اس تحریک میں سب کو ساتھ دینا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے تیسری بار تحریک انصاف کو مینڈیٹ دیا، اور امن جرگے کے 15 نکاتی ایجنڈے پر تمام جماعتوں نے اتفاق کیا تھا۔ وزیراعلیٰ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا موقف شروع دن سے واضح ہے کہ آپریشن کسی مسئلے کا حل نہیں، ڈائیلاگ ہونا چاہیے مگر سامنے والے کے اختیار کو دیکھنا ہوگا۔
وفاقی معاملات پر بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ وفاق این ایف سی میں خیبرپختونخوا کا حصہ نہیں دے رہا اور صوبے کے 4,758 ارب روپے کے بقایا جات واجب الادا ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا واحد صوبہ ہے جہاں ہر شہری کو 20 لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت میسر ہے اور سستی بجلی سے پورے ملک کو فائدہ ہو رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026