LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

وزیراعظم شہباز شریف سے متحدہ عرب امارات کے سجوانی گروپ کے وفد کی ملاقات

Web Desk

9 January 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے متحدہ عرب امارات کے معروف بزنس گروپ سجوانی گروپ کے وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سرمایہ کاری اور معاشی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے، دیرینہ اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں جو باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کے حالیہ دورۂ پاکستان نے دونوں ممالک کی شراکت داری کو مزید مضبوط کیا ہے اور تعاون کے فروغ کے لیے سازگار فضا قائم کی ہے۔

وزیراعظم نے حالیہ اعلیٰ سطحی روابط اور تبادلوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے نجی شعبوں اور سرمایہ کاروں کے درمیان باہمی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور مشترکہ منصوبوں کے لیے ایک مضبوط بنیاد میسر آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل جدت، بلاک چین اور دیگر ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں بزنس ٹو بزنس (B2B) تعاون کو خصوصی اہمیت دے رہی ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں اماراتی سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کا خیرمقدم کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری، جدت اور عالمی روابط، اور پاکستان کی افرادی قوت اور صلاحیت مل کر معاشی ترقی کے لیے نہایت مفید شراکت داری ثابت ہو سکتی ہیں۔

سجوانی گروپ کے وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری اور معاشی شراکت داری کے مواقع پر مزید تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کی سیاسی قیادت کی مضبوط حمایت اور نجی شعبے کے اشتراک سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جایا جا سکے گا۔

سجوانی گروپ کے وفد نے پاکستان میں پرتپاک استقبال اور بہترین میزبانی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں وزیراعظم نے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔