وزیراعظم کی آئندہ رمضان کیلئے سود مند پیکیج اور سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت
Web Desk
9 January 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آئندہ رمضان المبارک کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو گزشتہ برس سے زیادہ مؤثر اور سودمند رمضان پیکج اور سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی حکومت کے مجوزہ رمضان پیکج اور گزشتہ سال کے رمضان پیکج کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مستند آڈٹ ادارے کی رپورٹ پیش کی گئی، جس میں گزشتہ سال کے رمضان پیکج کی شفافیت اور انتظامی بہتری کو سراہا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ برس غریب عوام کو ارزاں نرخوں پر اشیائے خورد و نوش کی فراہمی کے لیے شفاف نظام متعارف کرایا۔ کئی دہائیوں سے یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے جاری بدعنوانی، بدنظمی اور غریبوں کے استحصال کے نظام کو حکومت نے مؤثر اور شفاف نظام میں تبدیل کیا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ آئندہ رمضان کے لیے ایسا پیکج تیار کیا جائے جو زیادہ مؤثر ہو اور زیادہ سے زیادہ مستحق افراد کو فائدہ پہنچائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز میں بدعنوانی کے باعث مستحق افراد اپنے حق سے محروم رہتے تھے، جبکہ غریب اور سفید پوش طبقے کی مالی معاونت اور سماجی تحفظ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
وزیراعظم نے خصوصی طور پر ہدایت کی کہ رمضان پیکج کے تحت امدادی رقوم کی فراہمی ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے کی جائے تاکہ مستحق افراد کی عزت و تکریم متاثر نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل ادائیگیاں کیش لیس معیشت کے قیام کی جانب اہم قدم ثابت ہوں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ رمضان پیکج کی تقسیم میں اسٹیٹ بینک کی شمولیت سے بھی کیش لیس اکانومی کو فروغ ملے گا اور تمام وزارتیں اور ادارے اس بات کو یقینی بنائیں کہ امدادی رقوم سے مستفید ہونے والے غریب عوام کے دائرہ کار کو زیادہ سے زیادہ وسعت دی جائے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سوشل پروٹیکشن والٹ سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے، جس کے تحت مستحق افراد کو مفت سمز فراہم کی جا رہی ہیں اور مارچ 2026 سے تمام امدادی رقوم انہی سمز کے ذریعے ڈیجیٹل طور پر تقسیم کی جائیں گی۔ تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن رپورٹ میں رمضان پیکج میں کسی قسم کی مالی بدعنوانی یا سنگین انتظامی بے ضابطگی کی نشاندہی نہیں کی گئی۔
اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وفاقی وزیر تخفیف غربت سید عمران احمد شاہ، وفاقی وزیر قومی تحفظ خوراک رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ، وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر، چیئرمین نادرا، چیئرمین پی ٹی اے اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026