غیر قانونی امیگریشن اور بھکاری مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
Web Desk
9 January 2026
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے غیر قانونی امیگریشن اور انسانی سمگلنگ میں ملوث مافیا کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی جاری رکھنے اور پیشہ ور بھکاری مافیا و ان کے سرپرستوں کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ کی زیر صدارت ہونے والے ایک اہم اجلاس میں ایف آئی اے کے امیگریشن ونگ کی کارکردگی، غیر قانونی امیگریشن اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے جاری مہم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اور کراچی و لاہور زونز کے ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔
محسن نقوی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور پاکستان کے نام پر کسی صورت حرف نہیں آنے دیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ایئرپورٹس پر امیگریشن چیکنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے اور سفری دستاویزات کی سخت اسکریننگ یقینی بنائی جائے۔
وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کو امیگریشن قوانین پر مؤثر عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رکھی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026