LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

جنوبی لبنان میں حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا پہلا مرحلہ مکمل

Web Desk

8 January 2026

لبنانی فوج نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی لبنان میں حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ فوج کے مطابق منصوبے کے ابتدائی مرحلے کے تمام اہداف حاصل کر لیے گئے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اس مرحلے میں دریائے لیطانی کے جنوب میں واقع علاقوں کو شامل کیا گیا، جو اسرائیلی سرحد سے تقریباً 30 کلومیٹر تک پھیلے ہوئے ہیں۔ لبنانی فوج کا کہنا ہے کہ اس مرحلے میں وہ علاقے شامل نہیں تھے جو اب بھی اسرائیل کے قبضے میں ہیں، جبکہ آئندہ مرحلوں میں منصوبے کو ملک کے دیگر حصوں تک وسعت دی جائے گی۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے تحت حزب اللہ کو مکمل طور پر غیر مسلح کیا جانا چاہیے۔ اسرائیل کا مؤقف ہے کہ حزب اللہ نے تاحال اپنے ہتھیار حوالے نہیں کیے، جبکہ اسے دوبارہ مسلح ہونے سے روکنا معاہدے کا بنیادی نکتہ ہے۔

واضح رہے کہ نومبر 2024 میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیل جنوبی لبنان میں وقفے وقفے سے حملے کرتا رہا ہے، جن کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ وہ حزب اللہ کے ٹھکانوں اور جنگجوؤں کو نشانہ بناتے ہیں۔ اسرائیل نے جنوبی لبنان کے پانچ اسٹریٹجک مقامات پر اپنی فوجی موجودگی بھی برقرار رکھی ہوئی ہے۔