فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بنگلادیشی ایئر چیف کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
Web Desk
8 January 2026
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بنگلہ دیشی ایئر فورس کے چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل حسن محمود خان نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی و عسکری تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے پاکستان اور بنگلہ دیش کی مسلح افواج کے مابین پیشہ ورانہ تعاون، تربیتی تبادلوں اور دفاعی تعلقات کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں برادر ممالک کے درمیان دیرینہ اور مضبوط تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بنگلہ دیش کے ساتھ دیرپا دفاعی تعاون کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات کے دوران ایئر چیف مارشل حسن محمود خان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک فوج کی خدمات کی تعریف کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بنگلہ دیشی ایئر چیف نے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے بھی ملاقات کی، جس میں باہمی پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور اور بدلتے ہوئے علاقائی سکیورٹی منظرنامے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات کا جائزہ لیا اور اعلیٰ سطح کے روابط اور مشترکہ تربیتی مشقوں میں اضافے کی اہمیت پر اتفاق کیا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026