بلوچستان دہشتگردی کا شکار، تدارک کیلئے فیلڈ مارشل فوج کو لیڈ کر رہے ہیں: وزیراعظم
Web Desk
8 January 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان بدقسمتی سے طویل عرصے سے دہشتگردی کا شکار رہا ہے اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر افواجِ پاکستان کی قیادت کر رہے ہیں۔ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی۔
کوئٹہ میں وزیراعظم سے صوبائی وزراء، قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین، اتحادی جماعتوں اور اپوزیشن رہنماؤں نے ملاقات کی، جس میں سیاسی امور، گڈ گورننس اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے کیے گئے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سیاسی قیادت سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تمام تر چیلنجز کے باوجود بلوچستان کی کابینہ عوامی خدمت میں مصروف ہے اور اس کارکردگی پر مبارکباد کی مستحق ہے۔ انہوں نے چیف آف بگٹی قبائل منتخب ہونے پر سرفراز بگٹی کو بھی مبارکباد دی۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے باعث بلوچستان نے بے پناہ مشکلات کا سامنا کیا، سکیورٹی فورسز کے جوانوں اور عوام کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ خوارج کو ہمسایہ ممالک کی جانب سے معاونت حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق میں بھارت کو ایسا سبق سکھایا گیا جو وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔ این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں اور پنجاب اپنے حصے کے سالانہ 11 ارب روپے بلوچستان کو دے رہا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان میں ترقیاتی کام کوئی احسان نہیں بلکہ ہمارا فرض ہیں۔ نواز شریف کے دور میں بلوچستان میں سڑکوں کا جال بچھایا گیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ کراچی سے چمن تک چار رویہ سڑک کا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جا رہا ہے۔
آخر میں وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ چیلنجز کا حل مشاورت، بھائی چارے اور باہمی تعاون سے ہی ممکن ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026