کشمیریوں کی حمایت جاری، افغانستان کے حالیہ بیانات کا خیرمقدم کرتے ہیں: دفتر خارجہ
Web Desk
8 January 2026
وزارتِ خارجہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت ہر سطح پر جاری رکھے گا۔ ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ رواں ہفتے جموں و کشمیر کے حوالے سے یومِ حقِ خود ارادیت منایا گیا جو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی کشمیر سے متعلق قراردادوں کی یاددہانی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ہزاروں انسانی حقوق کے کارکنان اور سیاسی رہنما جیلوں میں قید ہیں، جبکہ بھارت 5 اگست 2019 کے بعد کشمیر کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی منظم کوششیں کر رہا ہے، جو بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔
افغانستان سے متعلق بات کرتے ہوئے طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے حالیہ بیانات کا خیرمقدم کرتا ہے، تاہم افغان قیادت کے بیانات کے ساتھ ساتھ قابلِ تصدیق، ٹھوس اور عملی ضمانتوں کا بھی منتظر ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ افغان سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔
ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان چین کی قومی وحدت کے حصول کے اقدامات کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ سٹریٹجک ڈائیلاگ کے دوران پاکستان نے چین کو مسئلہ کشمیر سے آگاہ کیا، جس پر چینی قیادت نے کشمیر کو ایک حل طلب تاریخی مسئلہ قرار دیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سٹریٹجک ڈائیلاگ میں سی پیک 2.0 کے تحت ترقیاتی منصوبوں میں باہمی ہم آہنگی بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔
بھارتی وزیرِ خارجہ کے حالیہ بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ پاکستان ان بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات کو یکسر مسترد کرتا ہے۔ ان کے مطابق بھارت ریاستی دہشت گردی سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے، جبکہ اس کا اپنا ریکارڈ خطے اور عالمی سطح پر دہشت گردی کی سرپرستی کا عکاس ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان پر الزامات عائد کرنے سے بھارت کے امن دشمن اقدامات نہیں چھپ سکتے۔ بھارت کو دوسروں کو نصیحت کرنے کے بجائے اپنے طرزِ عمل میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026