ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو کا دورہ سعودی عرب، دفاعی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
Web Desk
8 January 2026
پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سعودی عرب کا دورہ کیا جہاں سعودی دفاعی قیادت سے ملاقاتوں میں دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی عرب پہنچنے پر ایئر چیف مارشل کو رائل سعودی ایئر فورس کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ان کی ملاقات لیفٹیننٹ جنرل ترکی بن بندر بن عبدالعزیز، کمانڈر رائل سعودی ایئر فورس، اور جنرل فیاض بن حمید الرولی، چیف آف جنرل اسٹاف سے ہوئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقاتوں میں علاقائی سکیورٹی صورتحال اور مستقبل کے دفاعی اشتراک پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے مشترکہ تربیت، آپریشنل تعاون اور پیشہ ورانہ تجربات کے تبادلے پر زور دیا۔
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے بین الاقوامی اور دوطرفہ مشقوں کے ذریعے فوجی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے پاک فضائیہ کی ملٹی ڈومین فورس میں تبدیلی کے عمل سے بھی آگاہ کیا، جس پر سعودی قیادت نے سپیس، سائبر، الیکٹرانک وارفیئر اور مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
سعودی دفاعی قیادت نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی تیاری کو سراہا، علاقائی امن و استحکام میں پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی اور دفاع و ایوی ایشن کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر پاکستان۔سعودی عرب دفاعی معاہدے کو باہمی اعتماد اور بھائی چارے کی علامت قرار دیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026