LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

مذہبی منافرت و تقسیم روکنا علماء کی ذمہ داری ہے: مریم نواز، آئمہ میں اعزازیہ کارڈ تقسیم

Web Desk

8 January 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مذہبی منافرت اور تقسیم کو روکنا تمام علما کرام کی مشترکہ ذمہ داری ہے، جبکہ بعض عناصر نے مذہب کے نام پر فتنہ اور انتشار کو فروغ دیا۔

علما کرام میں اعزازیہ کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ علما غمی اور خوشی کے مواقع پر معاشرے کی رہنمائی کرتے ہیں، تاہم ریاست ماضی میں انہیں ان کا جائز مقام نہ دے سکی۔

مریم نواز نے بتایا کہ پنجاب بھر میں 80 ہزار مساجد ہیں اور انہیں 70 ہزار مساجد کے آئمہ کرام کی جانب سے درخواستیں موصول ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ کئی مساجد کے اماموں کو صرف 5 ہزار روپے ماہانہ ملنے کی بات سن کر انہیں دلی رنج ہوا۔

وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ علما، آئمہ کرام اور امام صاحبان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں 25 ہزار روپے ماہانہ اعزازیہ دیا جائے گا، اور آئمہ کرام کی خدمت کو انہوں نے اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔