نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 62 پیسے اور نومبر کے ٹیرف میں 93 پیسے کمی کردی
Web Desk
7 January 2026
نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 62 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے، جو یکم جنوری 2026 سے نافذ العمل ہوگی۔ اتھارٹی نے سال 2026 کے لیے قومی اوسط نرخ 33 روپے 38 پیسے فی یونٹ مقرر کیا، جو مالی سال 2025-26 کے 34 روپے فی یونٹ کے مقابلے میں کم ہے۔
نیپرا کے مطابق بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی مجموعی مالی ضرورت 3,379 ارب روپے ہے، جس میں 2,923 ارب روپے بجلی کی خریداری اور 456 ارب 15 کروڑ روپے تقسیم کار کمپنیوں کے اخراجات، منافع اور پچھلے سال کی مالی ایڈجسٹمنٹ شامل ہیں۔ متوقع بجلی فروخت 101,234 گیگا واٹ ہے۔
مزید برآں، نیپرا نے نومبر کے ایف سی اے میں 93 پیسے فی یونٹ کمی کا فیصلہ جاری کیا ہے، جس کا فائدہ جنوری کے بلوں میں صارفین کو ملے گا۔ یکساں ٹیرف کے تحت یہ کمی کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز کے صارفین پر لاگو ہوگی، تاہم پروٹیکٹڈ صارفین، لائف لائن صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشن کے صارفین شامل نہیں ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026