مذاکرات کے لیے سیاسی کارکنوں کو رہا اور مقدمات ختم کیے جائیں، نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کانفرنس
Web Desk
7 January 2026
نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے زیر اہتمام اسلام آباد میں قومی ڈائیلاگ کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں سیاسی جماعتوں، وکلا، دانشوروں اور صحافیوں نے شرکت کی۔ کانفرنس سابق قائدِ ایوان شہزاد وسیم کی رہائش گاہ پر ہوئی، جہاں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے طریقۂ کار اور سیاسی کشیدگی میں کمی کے لیے تجاویز پر غور کیا گیا۔
کانفرنس کے آغاز میں فواد چوہدری نے نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے ایجنڈے اور آئندہ لائحہ عمل پر روشنی ڈالی۔ اجلاس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، لیاقت بلوچ، وسیم اختر، بیرسٹر سیف، محمود مولوی، جنرل (ر) نعیم لودھی، فیصل چوہدری، شیر افضل مروت، حفیظ اللہ نیازی اور دیگر اہم شخصیات شریک ہوئیں۔
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ پاکستان اس وقت سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے اور اس کا حل صرف بات چیت میں ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے کردار کو سراہتے ہوئے سیاسی قوتوں کو متحد ہونے پر زور دیا۔
شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سیاسی اختلافات کو غداری کے الزامات میں بدلنے کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔ مختلف مقررین نے عدلیہ کی آزادی، میڈیا سینسر شپ، لاپتا افراد، سیاسی قیدیوں کی رہائی اور عوامی مینڈیٹ کے احترام کو ڈائیلاگ کا لازمی حصہ قرار دیا۔
کانفرنس کے اختتام پر کمیٹی کا مشترکہ اعلامیہ پڑھ کر سنایا گیا، جس میں حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیاں تشکیل دینے، سیاسی قیدیوں سے ملاقاتوں کی اجازت، خواتین سیاسی کارکنوں کی رہائی، میڈیا پر پابندیوں کے خاتمے اور سیاسی سرگرمیوں کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق نیشنل ڈائیلاگ کے عمل کو جاری رکھا جائے گا اور کمیٹی کا آئندہ اجلاس ملتان میں منعقد ہوگا، جبکہ شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی گئی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026