فوج اور عوام کے درمیان فاصلے دفاع کو کمزور کر رہے ہیں،حافظ نعیم الرحمان
Web Desk
7 January 2026
امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ نظام محض چہرے بدلنے سے نہیں بلکہ مسلسل جدوجہد سے بدلا جا سکتا ہے۔ پنجاب کے شہر اٹک میں ریلوے گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوج اور عوام کے درمیان فاصلے دفاع کو کمزور کر رہے ہیں، قوم متحد ہو تو دشمن کو شکست دی جا سکتی ہے، جبکہ فارم 47 کی حکومت عوامی غصے کی بنیادی وجہ بن چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کا عدالتی نظام ناکامی کا شکار ہے، 23 لاکھ سے زائد مقدمات زیر التوا ہیں اور انصاف غریب و مڈل کلاس کی دسترس سے باہر ہو چکا ہے۔ ان کے مطابق 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم کے بعد عدالتی اصلاحات عملاً ختم ہو گئیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں 83 فیصد مزدور غیر رسمی شعبے سے وابستہ ہیں جنہیں کوئی قانونی تحفظ حاصل نہیں، جبکہ کم از کم اجرت کے دعوے محض کاغذی کارروائی بن چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 2 کروڑ 62 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں جو ریاستی ناکامی کی واضح مثال ہے۔ ان کے مطابق سرکاری اسکول تباہ حال ہیں اور 25 ہزار سے زائد اسکول آؤٹ سورس کیے جا چکے ہیں، جس کے باعث تعلیم دولت کی بنیاد پر تقسیم ہو گئی ہے۔
کشمیر کے حوالے سے انہوں نے واضح کیا کہ کشمیر کے بغیر کسی ثالثی کو قبول نہیں کیا جا سکتا اور کشمیریوں کو حقِ خود ارادیت دینا ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے مسائل کا حل مذاکرات میں ہے، جنگ میں نہیں۔
امیر جماعتِ اسلامی نے بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کو آئین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں 2015 کے بعد بلدیاتی الیکشن نہیں ہوئے۔ انہوں نے غیر جماعتی بلدیاتی نظام کو عوام کے ساتھ دھوکہ قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ اختیارات نچلی سطح تک منتقل کیے جائیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026