LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

اسلام آباد: مون سون 2026 سے قبل تیاریوں کے لیے این ڈی ایم اے کے اقدامات

Web Desk

7 January 2026

وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر مون سون 2026 سے قبل ممکنہ قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاریوں کو یقینی بنانے کے لیے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے اقدامات تیز کر دیے ہیں۔ اسی سلسلے میں این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں نیشنل انفراسٹرکچر آڈٹ پروگرام 2026 کے باضابطہ آغاز کے موقع پر ایک اہم سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

یہ پروگرام وزیراعظم آفس سے منظور شدہ ہے اور وفاقی و صوبائی سطح پر نافذ العمل ہوگا۔ پروگرام کے تحت ملک بھر میں خطرے سے دوچار تعمیرات اور اہم تنصیبات کا ترجیحی بنیادوں پر آڈٹ کیا جائے گا تاکہ ممکنہ نقصانات کو کم سے کم کیا جا سکے۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ہاؤسنگ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ قدرتی آفات کے دوران جانی و مالی نقصانات کی ایک بڑی وجہ غیر معیاری اور منصوبہ بندی کے بغیر کی گئی تعمیرات ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ آفات کے بعد ردِعمل کے بجائے پیشگی تحفظ، بروقت خطرات کی تشخیص اور تدارک کے اقدامات ناگزیر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل انفراسٹرکچر آڈٹ پروگرام پیشگی تیاری، تعمیرات کو محفوظ بنانے اور نقصانات میں کمی لانے میں مؤثر کردار ادا کرے گا۔

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے کہا کہ اس سیمینار کا مقصد وفاقی اور صوبائی اداروں کے درمیان مؤثر ہم آہنگی اور مربوط حکمت عملی کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ این ڈی ایم اے عوام کے قیمتی جان و مال کے تحفظ کو اپنی اولین ترجیح سمجھتا ہے اور اسی مقصد کے تحت جدید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ انفراسٹرکچر آڈٹ میں جدید تکنیکی اصولوں پر مبنی طریقہ کار، ڈیجیٹل رپورٹنگ سسٹمز اور معیاری جانچ کے تقاضے شامل ہوں گے تاکہ آڈٹ کے نتائج شفاف، مؤثر اور قابلِ عمل ہوں۔

سیمینار کے اختتام پر وفاقی و صوبائی اداروں نے انفراسٹرکچر آڈٹ پروگرام 2026 کے مشترکہ نفاذ کے عزم کا اظہار کیا۔ این ڈی ایم اے نے یقین دہانی کروائی کہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت کے مطابق مون سون 2026 سے قبل تمام اہم تعمیرات کا آڈٹ مکمل کیا جائے گا تاکہ ممکنہ آفات کے دوران نقصانات سے بروقت بچاؤ ممکن بنایا جا سکے۔