LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی عباس عراقچی سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو طبی سہولیات، اخبارات اور کتابیں فراہم کرنے کی ہدایت اسلام آباد ہائیکورٹ: جیل حکام کو بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی، اہلخانہ سے ملاقات اور بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات کرانے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جیل قیدِ تنہائی کیخلاف درخواستیں قابلِ سماعت قرار عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ یورپی یونین واشنگٹن کے غیر قانونی اقدامات میں شریک بن چکی ہے: اسماعیل بقائی ایران تیل و گیس کی ترسیل میں خلل ڈالنے کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہے: جے ڈی وینس آبنائے ہرمز سے گزرنے والے سعودی آئل ٹینکر کو روک لیا گیا: ایرانی میڈیا وزیراعظم شہباز شریف کی شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان مملکت کے اجلاس میں شرکت صدر مملکت آصف علی زرداری ویانا سے لندن پہنچ گئے امریکی فوج کے سیکرٹری ڈین ڈرسکول مستعفی ایران کی حملوں کیلئے سرزمین دینے والے ممالک کو بھی نشانہ بنانے کی دھمکی ایران کا امریکا کے کسی بھی حملے کا جواب کئی گنا زیادہ شدت سے دینے کا اعلان ٹرمپ آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ بنانے کا خواب بھی نہیں دیکھ سکتے: ابوفضل شکارچی ترکیہ نے اسرائیلی وزیراعظم کو دنیا کی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیدیا

امریکی کارروائی کے دوران کیوبا اور وینزویلا کے سینئر فوجی افسران ہلاک ہوئے، فہرست جاری

Web Desk

7 January 2026

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیوبا اور وینزویلا نے گزشتہ ہفتے ہونے والے امریکی حملے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیوبا کی حکومت نے کراکس میں فوجی کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے 32 اہلکاروں کے نام جاری کیے ہیں۔ سرکاری ویب سائٹ کیوبا ڈیبیٹ میں شائع اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے 21 اہلکار وزارتِ داخلہ سے تعلق رکھتے تھے، جن میں 3 اعلیٰ افسران شامل ہیں (دو کرنل اور ایک لیفٹیننٹ کرنل)، جبکہ باقی اہلکار انقلابی مسلح افواج کے رکن تھے، جن میں اکثریت فوجیوں کی تھی۔

دوسری جانب وینزویلا کی فوج نے بھی اپنے 23 فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کے نوٹس جاری کیے ہیں۔ ان میں 5 ایڈمرلز، مختلف رینک کے 16 سارجنٹس اور 2 فوجی شامل ہیں۔

ادھر ایک امریکی اخبار کے مطابق امریکی حکام کا اندازہ ہے کہ وینزویلا میں فوجی کارروائی کے دوران مجموعی طور پر تقریباً 75 افراد ہلاک ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زیادہ تر ہلاکتیں کراکس میں صدر مادورو کے کمپاؤنڈ پر شدید فائرنگ اور لڑائی کے دوران ہوئیں۔

واضح رہے کہ امریکا نے ہفتے کے روز وینزویلا پر حملہ کیا تھا، جس کے دوران امریکی ڈیلٹا فورس نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو صدارتی محل سے حراست میں لے لیا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق مادورو اور ان کی اہلیہ کو ان کے بیڈ روم سے گرفتار کر کے نیویارک منتقل کیا گیا، جہاں ان کے خلاف منشیات اسمگلنگ اور دہشت گردی سے متعلق الزامات کے تحت مقدمات چلائے جائیں گے۔