LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

پاکستان اور چین کے درمیان داخلی سلامتی و انسدادِ دہشت گردی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

Web Desk

7 January 2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی چین کی وزارتِ پبلک سکیورٹی کے ہیڈکوارٹر پہنچے جہاں چینی وزیر داخلہ وانگ ژاو ہونگ نے اعلیٰ حکام کے ہمراہ پاکستانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں وزرائے داخلہ کے درمیان ساڑھے تین گھنٹے طویل اور تفصیلی ملاقات ہوئی جس میں پاک چین دوطرفہ تعلقات، انسدادِ دہشت گردی، داخلی سلامتی اور پولیس تعاون کے فروغ پر جامع تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں انسدادِ دہشت گردی، پولیس ٹریننگ ایکسچینج پروگرام، مشترکہ مفادات کے شعبوں میں اشتراک بڑھانے اور مشترکہ ورکنگ گروپ کی فعالیت پر بات چیت ہوئی۔ فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مشترکہ ورکنگ گروپ ہر تین ماہ بعد اجلاس کرے گا جبکہ وزرائے داخلہ کی سطح پر سال میں ایک بار باضابطہ ملاقات ہوگی تاکہ تعاون کو ادارہ جاتی شکل دی جا سکے۔

دونوں وزرائے داخلہ نے دہشت گردی اور جرائم کے خلاف مشترکہ و فوری ردعمل کے نظام کو مزید مؤثر بنانے، کوآرڈینیشن بہتر کرنے اور پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے تربیتی تعاون کو وسعت دینے پر زور دیا۔ اسلام آباد اور بیجنگ کے سِسٹر سٹیز سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

چینی وزیر داخلہ وانگ ژاو ہونگ نے پاکستان میں چینی شہریوں اور منصوبوں کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے انسدادِ دہشت گردی اور داخلی سلامتی کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو چین قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین اسٹریٹجک پارٹنرز ہیں اور چین ہر سطح پر تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ چینی شہریوں اور مشترکہ مفادات کے منصوبوں کا تحفظ پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چینی سیکیورٹی کے لیے ہر سطح پر مضبوط اقدامات کیے گئے ہیں اور اسلام آباد میں خصوصی پروٹیکشن یونٹ قائم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے سائبر کرائمز کی روک تھام کے لیے چینی تعاون کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی کی استعداد کار بڑھانے کے لیے چینی اداروں کی معاونت سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ انسدادِ دہشت گردی اور سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے چینی اے آئی بیسڈ ٹیکنالوجی انتہائی مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان پائیدار اشتراک کا رشتہ انمٹ ہے اور کوئی طاقت اس میں دراڑ نہیں ڈال سکتی۔ دونوں ممالک سیکیورٹی چیلنجز اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے چینی ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی اور صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے چینی صدر اور وزیراعظم کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔ جواباً، چینی وزیر داخلہ نے محسن نقوی کو ستمبر میں چین میں ہونے والے گلوبل سیکیورٹی تعاون فورم میں شرکت کی دعوت دی اور 2026 کے آغاز میں پاکستانی وزیر داخلہ کی آمد پر مسرت کا اظہار کیا۔

ملاقات کے بعد چینی وزیر داخلہ نے پاکستانی وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ اس موقع پر چین کے نائب وزیر داخلہ سو ڈیٹونگ اور یو شیوہو، بیجنگ کے ڈپٹی میئر و بیجنگ پبلک سیکیورٹی بیورو کے ڈی جی کن یونبیاؤ، وزارتِ پبلک سکیورٹی جنرل آفس کے ڈی جی گو کان، انسدادِ دہشت گردی محکمے کے ڈی جی گاو کیو اور بین الاقوامی تعاون محکمے کے ڈی جی وانگ یونگ بھی موجود تھے۔

پاکستانی وفد میں وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا، چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی، ڈی جی نیشنل پولیس اکیڈمی محمد ادریس، ڈی جی نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی سید خرم علی، چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا اور آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی شامل تھے۔