پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے سنجیدگی ضروری ہے,طارق فضل چوہدری
Web Desk
7 January 2026
وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے مذاکرات کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ رابطہ نہیں ہو سکا، تاہم حکومت اور اس کے اتحادی واضح طور پر مذاکرات کے حق میں ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک کو بہتر انداز میں چلانے کیلئے مذاکرات ناگزیر ہیں اور کوئی بھی معاملہ ایسا نہیں جو بات چیت کے ذریعے حل نہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی سپیکر کے چیمبر میں آئے تو مذاکرات ممکن ہو سکتے ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جیسے پہلے ایک ٹورنامنٹ کا اعلان ہوتا ہے اور پھر ٹیمیں بنتی ہیں، اسی طرح مذاکرات کا بھی ایک طریقہ کار ہوتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اپوزیشن لیڈر کا معاملہ سپیکر نے حل کرنا ہے اور اگر پی ٹی آئی اپنی گزارشات سپیکر کے سامنے رکھ دے تو مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ مذاکرات کیلئے پی ٹی آئی کو سنجیدگی دکھانے کی ضرورت ہے کیونکہ اس وقت تحریک انصاف خود کنفیوژن کا شکار نظر آتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے دو دھڑے الگ الگ بیانات دے رہے ہیں جس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی مذاکرات بانی تحریک انصاف کی آشیرباد سے ہی کرے گی، اس لیے پارٹی کو پہلے اندرونی طور پر واضح مؤقف اختیار کرنا ہوگا تاکہ مذاکرات کا عمل آگے بڑھ سکے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026