LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

پنجاب کی بیٹی ڈٹ جائے تو صوبے کی تقدیر بدل سکتی ہے: مریم نواز

Web Desk

7 January 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز پراجیکٹ کی لانچنگ تقریب سے تفصیلی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پنجاب کی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں میدانِ عمل میں نکل آئیں تو صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی بیٹیاں ہمت اور حوصلے میں کسی سے کم نہیں اور یہی خواتین صوبے کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

مریم نواز شریف نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت 25 ہزار کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز کو روزگار فراہم کیا گیا ہے، جو کئی ماہ کی تربیت کے بعد گھروں تک جا کر عوام کی صحت کا خیال رکھیں گی۔ یہ انسپکٹرز بلڈ شوگر سمیت بنیادی تشخیصی ٹیسٹ کریں گی، انجکشن لگانے اور مریضوں کو بروقت متعلقہ ہسپتالوں میں ریفر کرنے کی ذمہ داری بھی انجام دیں گی۔ ہر گھر کا ڈیجیٹل ہیلتھ پروفائل تیار کیا جائے گا تاکہ بیماریوں کی بروقت نشاندہی ممکن ہو سکے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت بیماری کے بعد علاج کے بجائے پہلے احتیاط پر یقین رکھتی ہے، اسی لیے پروایکٹو گورننس کے تحت حکومت خود عوام کے دروازے تک پہنچے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز کو مناسب معاوضہ دیا جا رہا ہے اور کارکردگی بہتر ہونے پر تنخواہوں میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

مریم نواز شریف نے صحت کے دیگر اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کینسر اور امراضِ قلب کی ادویات مفت فراہم کی جا رہی ہیں، جبکہ سرگودھا، ساہیوال اور مری میں کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹس قائم کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جہلم میں کیتھ لیب کا قیام ممکن بنایا گیا ہے اور جلد جھنگ اور گوجرانوالہ میں بھی کیتھ لیبز کا آغاز کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب منصوبہ گورننس کی شاندار مثال ہے جس کے تحت ٹیمیں گھر گھر جا کر صفائی کا عمل یقینی بنا رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ کے مطابق کلینک آن ویلز اور فیلڈ ہسپتالوں کے ذریعے اب تک تین کروڑ سے زائد افراد کا علاج کیا جا چکا ہے۔ آخر میں انہوں نے کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ایک نوکری نہیں بلکہ عوامی خدمت کا ایک عظیم مشن ہے، جس میں پنجاب کی خواتین نمایاں کردار ادا کریں گی۔