وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورہ آذربائیجان کے لیے روانہ
Web Desk
7 November 2025
وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی دعوت پر آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لیے دارالحکومت باکو روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیرِ اعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی موجود ہیں۔
دورے کے دوران وزیراعظم علیوف سے ملاقات کریں گے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔ گفتگو میں تجارت و سرمایہ کاری، توانائی، دفاع، تعلیم اور علاقائی رابطوں سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے نئی راہیں تلاش کرنے پر توجہ مرکوز ہوگی۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات دیرینہ برادرانہ ہیں، جن کی جڑیں مشترکہ عقیدے، تاریخ، ثقافت اور باہمی اعتماد میں مضمر ہیں۔ دونوں ممالک اسلامی تعاون کی تنظیم (OIC)، اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) اور اقوام متحدہ (UN) جیسے بین الاقوامی فورمز پر بھی قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اس سرکاری دورے کا مقصد آذربائیجان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی ثابت قدم حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط کرنا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ٹھٹھہ میں بجلی کے تاروں سے ٹریکٹر ٹرالی ٹکرا گئی، 6 افراد جاں بحق
8 September 2026
درجہ حرارت میں اضافے کا امکان، متعلقہ ادارے الرٹ رہیں: این ڈی ایم اے
8 September 2026
گورنر پنجاب نے سیلاب متاثرین میں 26 گھروں کی چابیاں تقسیم کردیں
8 September 2026
پاکستان کی سعودی عرب میں حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت
8 September 2026
ایرانی صدر کا جارح قوتوں کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان
8 September 2026
شہباز شریف سے ممتاز صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
8 September 2026
نواز شریف وطن واپس پہنچ گئے، صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز بھی ہمراہ
8 September 2026
اسلام آباد جوڈیشل سروس رولز 2011 میں ترمیم منظور، ججز کے تبادلوں کی راہ ہموار
8 September 2026