لندن میں فلسطین کا سفارت خانہ قائم، تاریخی پیش رفت قرار
Web Desk
6 January 2026
لندن: برطانیہ میں فلسطین کا باقاعدہ سفارت خانہ قائم کر دیا گیا ہے، جسے فلسطینی قیادت نے ایک تاریخی اور یادگار لمحہ قرار دیا ہے۔
فلسطینی سفیر حسام زملوط کا کہنا ہے کہ لندن میں فلسطینی سفارت خانے کا قیام فلسطینی شناخت، عالمی سطح پر پہچان اور خودمختاری کی علامت ہے۔ ان کے مطابق یہ پیش رفت فلسطینی عوام کے لیے سفارتی اور سیاسی سطح پر ایک اہم سنگِ میل ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ نے ستمبر 2025 میں فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا تھا، جس کے بعد لندن میں موجود فلسطینی مشن کی عمارت کو اپ گریڈ کر کے سفارت خانے کا درجہ دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کچھ نقاب پوش افراد نے اسرائیلی جھنڈے لہرا کر اسی عمارت کو نقصان پہنچایا تھا، تاہم اس واقعے کے باوجود سفارتی سرگرمیوں کے آغاز کو فلسطینی قیادت نے عزم اور تسلسل کی علامت قرار دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026