LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

ملک فیصلہ کن موڑ پر ہے، سیاسی حل ناگزیر؛ علامہ راجہ ناصر عباس

Web Desk

6 January 2026

راولپنڈی: فیکٹری ناکہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ موجودہ پاکستان 1947 والا نہیں بلکہ 16 دسمبر 1971 کے بعد وجود میں آیا، اور آج ملک کو جن تباہ کن حالات کا سامنا ہے اس کی ذمہ داری موجودہ حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف بھی 5300 ارب ڈالر کی کرپشن کی نشاندہی کر چکا ہے، مگر نہ کسی وزیر خزانہ نے جواب دیا اور نہ کوئی گرفتاری عمل میں آئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک پورا کرپٹ ٹولہ ملک پر مسلط ہے اور صورتحال نو آر نیور کی بن چکی ہے۔

علامہ ناصر عباس کے مطابق 22 کروڑ عوام کے ملک کو نااہل لوگوں کے حوالے کر دیا گیا ہے، دنیا تیزی سے بدل رہی ہے اور پاکستان کو ہوش کے ساتھ فیصلے کرنا ہوں گے، جبکہ نقصانات کم کرنے کے لیے ڈیمیج کنٹرول ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جغرافیائی اہمیت کے باوجود اسے کردار ادا کرنے نہیں دیا جا رہا، جیلیں بھر کر یہ سمجھنا کہ جیت گئے ہیں، غلط فہمی ہے کیونکہ اس سے عوام مزید متنفر ہو رہی ہے۔ حکمرانوں کی باتوں میں نہ منطق ہے نہ شعور۔

سینیٹر نے واضح کیا کہ مذاکرات کے لیے شرائط کھلی ہیں؛ آئیں، بیٹھ کر بات کریں، رول آف لا بحال کیا جائے، شفاف انتخابات کرائے جائیں، بے گناہ قیدیوں اور نوجوانوں کو رہا کیا جائے اور عوام کو بنیادی حقوق واپس دیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے اب تک کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

انہوں نے خواتین پر گندا پانی پھینکنے اور انہیں حراست میں لینے کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ناقابلِ قبول ہے۔ علامہ ناصر عباس نے دعویٰ کیا کہ 8 فروری 2024 کے انتخابات بھی لوٹے گئے، جبکہ عدلیہ، مقننہ اور انتظامیہ تینوں کمزور ہو چکے ہیں اور بل پڑھے بغیر زبردستی ترامیم منظور کی جا رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاست کے تمام ستون لرز رہے ہیں، صورتحال خطرناک ہے، اور اگر آج فیصلہ نہ ہوا تو کل بہت دیر ہو جائے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں واپس جائیں اور سیاسی مسائل کا حل صرف سیاسی راستے سے نکالا جائے، قوم کی نظریں سینئر پارلیمنٹرینز پر مرکوز ہیں۔