LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

پی ٹی اے کی موبائل رجسٹریشن مہم؛ 6 سال میں 83 ارب روپے ٹیکس وصول، کروڑوں ڈیوائسز بلاک

Web Desk

6 January 2026

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فون ڈیوائسز کی رجسٹریشن کے ذریعے گزشتہ 6 برسوں میں 83 ارب روپے سے زائد ٹیکس وصول کر لیا، جبکہ ایک سال کے دوران مجموعی طور پر 10 کروڑ موبائل ڈیوائسز بلاک کی گئیں۔

پی ٹی اے کے مطابق مالی سال 2024-25 کے دوران تقریباً 7 کروڑ 20 لاکھ موبائل ڈیوائسز بلاک کی گئیں، جن میں 8 لاکھ 68 ہزار گمشدہ یا چوری شدہ موبائل فون جبکہ 2 کروڑ 70 لاکھ ڈیوائسز ڈپلیکیٹ یا کلون آئی ایم ای آئی کی حامل تھیں۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 2019 سے اب تک موبائل ڈیوائس رجسٹریشن سے حکومت کو 83 ارب روپے سے زائد ٹیکس آمدن حاصل ہوئی۔ ڈی آئی آر بی ایس کے نفاذ سے موبائل ڈیوائس مینجمنٹ نظام مضبوط ہوا اور جعلی و غیر معیاری موبائل فونز کی درآمد کو مؤثر انداز میں روکا گیا۔

اتھارٹی کے مطابق ان اقدامات سے موبائل مارکیٹ دستاویزی شکل اختیار کر گئی اور حکومتی ریونیو میں نمایاں اضافہ ہوا۔ ایم ڈی ایم ریگولیشنز 2021 کے تحت موبائل فون اسمگلنگ کی حوصلہ شکنی ہوئی جبکہ مقامی مینوفیکچرنگ کو فروغ ملا۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ 2025 تک پاکستانی نیٹ ورکس پر استعمال ہونے والے 95 فیصد سے زائد موبائل فون مقامی طور پر تیار کردہ تھے، جبکہ ملک میں استعمال ہونے والے 68 فیصد اسمارٹ فونز بھی لوکل مینوفیکچرنگ کا نتیجہ ہیں۔

پی ٹی اے دستاویزات کے مطابق ڈی آئی آر بی ایس کے تسلسل سے پاکستان میں ایک محفوظ، شفاف اور خود کفیل ڈیجیٹل ایکو سسٹم تشکیل پایا ہے اور ملک خطے کی موبائل فون ویلیو چین کا حصہ بننے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔