مذاکرات کا ماحول موجود نہیں؛ سیاسی سرگرمیوں پر پابندیاں ہیں ، پی ٹی آئی رہنماؤں کا مؤقف
Web Desk
6 January 2026
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ موجودہ حالات مذاکرات کے لیے سازگار نہیں، کیونکہ پارٹی کو کسی قسم کی سیاسی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 17 کے تحت ہر سیاسی جماعت کو سیاست کرنے کا حق حاصل ہے، تاہم پی ٹی آئی کو یہ حق عملاً نہیں دیا جا رہا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی جماعت کو ملک کی سالمیت کے خلاف قرار دینے کے لیے صرف الزامات نہیں بلکہ ٹھوس شواہد سپریم کورٹ یا آئینی عدالت میں پیش کرنا لازم ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت کے خلاف مقدمات اور کارکنوں پر تشدد جاری ہے، جبکہ مذاکرات کا ماحول بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ جب حکومت ماحول نہیں بنائے گی تو مذاکرات کیسے ممکن ہوں گے۔
ادھر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ اگر مذاکرات کی بات چند افراد تک محدود ہو جائے تو اسے مذاکرات نہیں کہا جا سکتا۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملاقاتوں کی اجازت نہ ملے تو مکالمہ کیسے آگے بڑھے گا، ایک ماہ سے زائد عرصے سے بانی پی ٹی آئی سے کسی کی ملاقات نہیں ہو سکی۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات کے باوجود ملاقات کی اجازت نہ دینا نظام کی ناکامی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے بغیر کسی قسم کا مکالمہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔
پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے بھی مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے سوا کوئی اور چیئرمین نہیں، اور بانی کے بغیر مذاکرات کی کوئی پیشکش قابل قبول نہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026