امریکی من مانی ایک بار پھر زور پکڑتی جارہی ہے: حافظ نعیم
Web Desk
6 January 2026
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ امریکی من مانی ایک بار پھر زور پکڑتی جا رہی ہے اور دنیا میں نوآبادیاتی نظام کو عملی طور پر مسلط کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ وینزویلا کے صدر کے اغوا اور ان پر غیر قانونی مقدمات اس بات کا ثبوت ہیں کہ عالمی سطح پر طاقت کے بل پر فیصلے مسلط کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کی بڑی اقوام کو نام لے کر دھمکیاں دے رہے ہیں، جبکہ عالمی طاقتیں بین الاقوامی امن کے قیام کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ایک طرف غزہ کو تباہ کرنے والا اور 80 ہزار انسانوں کے قتل کا ذمہ دار نیتن یاہو امریکی صدر کی سرپرستی میں ہے، جبکہ دوسری جانب ٹرمپ اپنے مخالفین کے خلاف جارحانہ رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ بدمعاشی پر مبنی یہ عالمی نظام زیادہ دیر تک نہیں چل سکتا اور خود امریکی عوام میں بھی ان ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ دنیا بھر کی انسانیت دوست اور قانون پسند قوتوں کو اس ناانصافی کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا تاکہ عالمی سطح پر انصاف، امن اور انسانی اقدار کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026