LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

افغانستان بھارتی سرپرستی میں دہشت گردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

Web Desk

6 January 2026

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے واضح کیا ہے کہ فوج کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی اختلاف نہیں، سیاست سیاسی جماعتوں کا کام ہے اور وہی سیاسی بحرانوں کا حل نکالیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف فوج کی نہیں بلکہ پوری قوم کی جنگ ہے، اگر دہشت گردوں کے خلاف نہ کھڑے ہوئے تو وہ گھروں، بازاروں اور دفاتر تک پہنچ جائیں گے۔

نیوز کانفرنس میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے گزشتہ برس دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں اور افغانستان خطے میں دہشت گرد تنظیموں کا مرکز بن چکا ہے۔ القاعدہ، داعش، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے جیسے گروہ افغانستان سے آپریٹ کر رہے ہیں، جس کے اثرات پورے خطے پر پڑ رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال ملک بھر میں 27 خودکش حملے ہوئے جن میں 16 خیبرپختونخوا میں رپورٹ ہوئے، جبکہ مجموعی طور پر سب سے زیادہ دہشت گردی کے واقعات بھی خیبرپختونخوا میں پیش آئے۔ ان کے مطابق 2021 سے 2025 تک خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے زیادہ واقعات کی بڑی وجہ وہاں موجود کرمنل اور دہشت گرد گٹھ جوڑ ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے گزشتہ سال 75 ہزار 175 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے، جن میں 14 ہزار 658 خیبرپختونخوا اور 58 ہزار 778 بلوچستان میں کیے گئے۔ ان کارروائیوں میں 2 ہزار 597 دہشت گرد مارے گئے جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 1 ہزار 235 اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ افغانستان سے آنے والے دہشت گرد پاکستان کے لیے بڑا خطرہ ہیں، حالیہ اطلاعات کے مطابق شام سے تقریباً اڑھائی ہزار دہشت گرد افغانستان پہنچ چکے ہیں، جن میں کوئی بھی پاکستانی نہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ امریکا کے افغانستان سے انخلا کے وقت چھوڑا گیا جدید اسلحہ اب دہشت گردی میں استعمال ہو رہا ہے، جبکہ بھارت بھی دہشت گرد گروہوں کو بطور پراکسی استعمال کر رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سرحد بند کرنے سے دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے اور گزشتہ بڑے دہشت گرد حملوں میں ملوث عناصر افغان شہری تھے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ پاکستان نے افغانستان میں افغان طالبان کو نہیں بلکہ تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت کی جنگ کسی فرد یا جماعت سے بڑی ہے، کسی کو یہ حق نہیں کہ وہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن کی مخالفت کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف لڑنا ناگزیر ہے اور ریاست آخری دہشت گرد اور سہولت کار تک جائے گی۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ فوج کا کام سیاست کرنا نہیں، سیاسی معاملات کا حل سیاست دانوں نے نکالنا ہے، جبکہ پاک فوج اور سکیورٹی ادارے ملک کے ایک ایک شہری کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔