بانی پی ٹی آئی کو نو مئی کیسز میں عدالت پیش کیا جائے، فیصل ملک
Web Desk
6 January 2026
بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نو مئی کے کیسز میں بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں ہیں لیکن نو مئی سے متعلق مقدمات میں وہ ضمانت پر ہیں۔
فیصل ملک نے کہا کہ اگر کسی ملزم کو کسی اور کیس میں سزا ہو بھی جائے تو اسے باقی مقدمات میں عدالت کے سامنے پیش کیا جاتا ہے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ بانی پی ٹی آئی کو عدالت پیش کیا جائے اور نو مئی کے کیسز کی سماعت تیزی سے کی جائے۔
وکیل صفائی نے شکوہ کیا کہ انہیں اپنے موکل سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، حالانکہ اس حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے لاہور بینچ کا فیصلہ موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جیل حکام بار بار توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں، لہٰذا عدالت سے درخواست ہے کہ یا تو بانی پی ٹی آئی تک وکلاء کو رسائی دی جائے یا انہیں عدالت میں پیش کیا جائے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026