LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 20 جنوری تک ملتوی

Web Desk

6 January 2026

انسداد دہشت گردی عدالت میں نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 20 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔ کیس کی سماعت جج امجد علی شاہ نے کی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے جبکہ اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے۔

وکلائے صفائی نے عدالت سے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مانگی اور مؤقف اختیار کیا کہ کیسز سے متعلق ہدایات لینا ضروری ہیں۔ پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی اس کیس میں ضمانت پر ہیں، تاہم وہ اب سزا یافتہ ہیں اور انسداد دہشت گردی عدالت کی تحویل میں نہیں بلکہ جیل سپرنٹنڈنٹ کی تحویل میں ہیں، اس لیے ملاقات کا اختیار جیل حکام کے پاس ہے۔

وکلائے صفائی نے کہا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہیں ملتی وہ عدالتی کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے۔ عدالت نے غیر حاضر 40 سے 45 ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے اور وکلائے صفائی کو ویڈیو لنک ٹرائل کے نوٹیفکیشن کی کاپی بھی فراہم کر دی۔ واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے 30 اکتوبر کو ویڈیو لنک ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔