LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

پاکستان نے وینزویلا میں کارروائیوں کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دیدیا

Web Desk

6 January 2026

پاکستان نے وینزویلا کی حالیہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وہاں کی کارروائیوں کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے قائم مقام مستقل مندوب عثمان جدون نے کہا کہ دنیا پہلے ہی متعدد بحرانوں کا شکار ہے اور بڑھتی ہوئی کشیدگی عالمی امن و سلامتی کے لیے نئے خطرات کو جنم دے سکتی ہے۔

عثمان جدون نے زور دیا کہ سیاسی اختلافات کا واحد اور پائیدار حل مکالمہ اور سفارت کاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یکطرفہ فوجی کارروائیاں اقوامِ متحدہ کے منشور، ریاستی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور ایسے اقدامات عالمی قانونی نظام کو کمزور کر سکتے ہیں۔

پاکستانی مندوب نے تمام فریقین پر تحمل، کشیدگی میں کمی اور پرامن بقائے باہمی کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وینزویلا کے عوام کی آزادانہ مرضی کا احترام کیا جائے اور لاطینی امریکہ و کیریبین کا خطہ زونِ امن کے طور پر برقرار رہنا چاہیے۔