عوامی معاہدے کے 38 نکات پر 98 فیصد عملدرآمد مکمل، وزیراعظم آزاد کشمیر
Web Desk
2 January 2026
وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ حکومت نے عوامی معاہدے کے 38 نکات پر 98 فیصد عملدرآمد مکمل کر لیا ہے، جس کے بعد عوام کی مایوسی میں نمایاں کمی آئی ہے اور سیاسی نظام پر اعتماد بحال ہوا ہے۔
نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت 11 نومبر کو بنی اور سوا ماہ کے مختصر عرصے میں ریاست کے دو ڈویژنز میں بڑے عوامی اجتماعات کیے گئے، جس سے عوام اور قیادت کے درمیان رابطہ بحال ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی ایکشن کمیٹی سے 4 اکتوبر کو ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد حکومت کی اولین ترجیح تھی اور تین ماہ کی مدت کے بجائے بیشتر نکات پر سوا ماہ میں عملدرآمد کر دیا گیا۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل سے ریاست میں سیاسی سرگرمیاں بحال ہوئیں، جبکہ پچھلی حکومت کے دور میں عوام اور حکومت کے درمیان فاصلہ بڑھ گیا تھا۔ موجودہ حکومت نے عوام اور قیادت کے درمیان کنیکٹیوٹی بحال کی اور جن علاقوں میں سیاست دانوں کے لیے جانا مشکل تھا، وہاں آج عوام نے حکومت کا بھرپور استقبال کیا۔
فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ حکومت نے عوامی مفاد کے فیصلوں میں تاخیر نہیں کی اور کابینہ اجلاسوں اور اسمبلی سیشنز میں اہم عوام دوست فیصلے کیے گئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کا مقصد کسی سے مقابلہ نہیں بلکہ عوامی مسائل کا حل ہے، اور ریاست میں اعتماد کی بحالی اولین ترجیح ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026