11 ویں این ایف سی ایوارڈ کے لیے 8 اہم ورکنگ گروپس قائم
Web Desk
16 December 2025
ذرائع کے مطابق این ایف سی سے متعلقہ معاملات کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کے لیے یہ ورکنگ گروپس اپنی اپنی ذمہ داریوں کے دائرہ کار میں سفارشات تیار کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی دائرہ اختیار سے متعلق اخراجات پر سفارشات کے لیے قائم ورکنگ گروپ کی سربراہی وزیر خزانہ پنجاب کریں گے، مرکز اور صوبوں کے درمیان وسائل کی تقسیم کے تناسب پر غور کے لیے ایک الگ ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا ہے جس کی قیادت وزیر خزانہ بلوچستان کے سپرد کی گئی ہے۔قومی قرضوں کی ساخت اور اس کے استعمال پر بھی ایک خصوصی ورکنگ گروپ بنایا گیا ہے جبکہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب کو بہتر بنانے کے لیے قائم ورکنگ گروپ کی سربراہی وزیر خزانہ خیبرپختونخوا کریں گے۔صوبوں کو وسائل کی براہ راست منتقلی سے متعلق ورکنگ گروپ وزیر خزانہ سندھ کی قیادت میں کام کرے گا، اسی طرح سابق فاٹا کے انضمام اور این ایف سی شیئر کے حوالے سے ساتواں ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا ہے، قابل تقسیم پول کی ساخت پر غور کے لیے قائم ورکنگ گروپ کی سربراہی وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کریں گے۔
متعلقہ عنوانات
حکومت نے عوام پر معاشی دہشت گردی مسلط کر رکھی ہے: حافظ نعیم الرحمان
11 October 2026
خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں، 18 افسران تبدیل
11 October 2026
سہیل آفریدی حفاظتی تحویل میں ہیں، گرفتار نہیں کیا گیا: عطا تارڑ
11 October 2026
ریاض ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 پر میزائل حملہ، آگ بھڑک اٹھی
11 October 2026
کے پی کو مزید تجربہ گاہ بنانا بند کیا جائے، گورنر راج کا نفاذ جمہوری عمل پر ضرب ہے: اسد قیصر
11 October 2026
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر
11 October 2026
میناب سکول حملے میں 168 افراد شہید ہوئے، امریکا کو جواب دہ بنائیں گے: ایران
11 October 2026
خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو مسترد کرتے ہیں: مولانا فضل الرحمان
11 October 2026