شہیدِ ملت نوابزادہ لیاقت علی خان کی آج 75 ویں برسی منائی جا رہی ہے
Web Desk
16 October 2026
پاکستان کے پہلے وزیرِ اعظم اور تحریکِ پاکستان کے ممتاز رہنما شہیدِ ملّت نوابزادہ لیاقت علی خان کی 75 ویں برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔
قائدِ اعظم محمد علی جناح کے معتمدِ خاص اور قریب ترین رفیق لیاقت علی خان یکم اکتوبر 1896ء کو کرنال کے نواب خاندان میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور آکسفورڈ سے تعلیم حاصل کی اور 1923ء میں آل انڈیا مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی۔ 1936ء میں جماعت کے سیکرٹری جنرل بننے کے بعد انہوں نے مسلمانانِ ہند کے لیے ہر آسائش قربان کر کے قیامِ پاکستان کی جدوجہد میں مرکزی کردار ادا کیا۔ قائدِ اعظم کی وفات کے بعد وہ ملک کے پہلے وزیرِ اعظم بنے اور اپنی سیاسی بصیرت و اصول پسندی کے باعث “قائدِ ملّت” اور “شہیدِ ملّت” کا لقب پایا۔
16 اکتوبر 1951ء کو راولپنڈی کے کمپنی باغ (موجودہ لیاقت باغ) میں ایک عمومی جلسے سے خطاب کے دوران ایک بدبخت نے گولیاں چلا کر انہیں شدید زخمی کر دیا تھا۔ ان کی زبان پر جاری ہونے والے آخری الفاظ “خدا پاکستان کی حفاظت کرے” تھے۔ ان کے قاتل کو موقع پر ہی پولیس نے ہلاک کر دیا تھا اور اس المیے کے محرکات آج تک پوشیدہ ہیں۔ شہیدِ ملت قائدِ اعظم کے مزار کے احاطے میں مدفون ہیں۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026