LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسلام آباد پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی منتقل چاند نظر آگیا، پاکستان میں کل یکم جمادی الاول ہوگی صوبے کو انتشار نہیں خدمت کی ضرورت ہے، مریم نواز کی خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کے امور کی نگرانی کیلئے 11 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری خلیجی ممالک دیکھ چکے امریکی نام نہاد سکیورٹی چھتری کتنی مؤثر ہے: ایران ہماری پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، کابل، قندھار اور جلال آباد سے نہیں: فیصل کریم کنڈی وزیراعظم کا ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کا حجم 2028 تک 2.2 ٹریلین روپے کرنے کا حکم خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں امن و ترقی کیلئے فنڈز کی فوری فراہمی کا فیصلہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نفاذ کے خلاف سینیٹ میں قرارداد جمع صدر زرداری کی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات، عالمی تعلقات مضبوط بنانے پر زور ترکی میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 11 افراد ہلاک، 27 زخمی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برازیلی فوجی وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق ایمرجنسی کا نفاذ تحریک انصاف کی ضد اور عدم تعاون کا نتیجہ ہے: طارق فضل چودھری وزیر خزانہ کی سربراہ ای ایس سی اے پی سے ملاقات، معاشی اصلاحات پر گفتگو

50 ویں چیف آف آرمی سٹاف پولو اینڈ ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ پشاور کور نے جیت لی

Web Desk

30 December 2025

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 50ویں چیف آف آرمی اسٹاف پولو اینڈ ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ 2025 کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جناح پولو فیلڈز آمد پر کور کمانڈر لاہور اور چیئرمین پاکستان پولو فیڈریشن نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔ تقریب میں وزیر داخلہ، چیف سیکرٹری پنجاب سمیت تماشائیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق چیمپئن شپ پاک فوج کی کھیلوں سے وابستہ روایات، پیشہ ورانہ مہارت اور نظم و ضبط کی بھرپور عکاسی کرتی ہے۔ چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا، جن میں پشاور کور نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیمپئن شپ اپنے نام کرلی، جبکہ گوجرانوالہ کور نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

اختتامی تقریب کے دوران مہمانِ خصوصی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے فاتح اور شریک ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے۔