شارجہ میں جعلی برطانوی ویزوں پر سفر کرنے والے 5 پاکستانی گرفتار؛ ملک بدر
Web Desk
6 December 2025
عرب میڈیا کے مطابق یہ پانچوں افراد برطانیہ جانے کے لیے جعلی سفری دستاویزات استعمال کر رہے تھے جو مبینہ طور پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹوں کی مدد سے تیار کی گئی تھیں۔
پانچوں مسافر اس سال لاہور سے ملائیشیا وزٹ ویزوں پر بھی سفر کرچکے تھے لیکن اس بار شارجہ میں امیگریشن حکام نے ان کے ویزوں کی جانچ کے دوران جعل سازی پکڑلی۔جس پر انھیں شارجہ میں تحویل میں لیا گیا اور پوچھ گچھ کے بعد فوری طور پر پاکستان واپس بھیج دیا گیا جہاں لاہور ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا۔ایف آئی اے اینٹی ہیومن اسمگلنگ سرکل کی ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایک روز قبل وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے غیر قانونی ہجرت اور جعلی سفری دستاویزات کی روک تھام کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایک ایپ کا پائلٹ پراجیکٹ متعارف کرانے کا اعلان کیا۔وزیر داخلہ کے مطابق یہ ایپ حکام کو یہ تعین کرنے میں مدد دے گی کہ کون سا مسافر سفر کے لیے موزوں ہے اور کون نہیں جبکہ جعلی ویزوں اور ایجنٹ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی۔محسن نقوی نے وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین کے ساتھ اجلاس میں امیگریشن ریفارمز کا بھی جائزہ لیا تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں اور ملک کی عالمی سطح پر ساکھ بہتر بنائی جاسکے۔
متعلقہ عنوانات
ایران سے معاہدے میں تمام فریقین کے خدشات دور کرنا ضروری ہیں: قطر
16 October 2026
یقین ہے آرمینیا ایران کی سلامتی کیخلاف کوئی قدم نہیں اٹھائے گا: عباس عراقچی
16 October 2026
ٹرمپ نے ایران کیخلاف کوئی اقدام کیا تو خطے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا: ابراہیم عزیزی
16 October 2026
استنبول میں سیلاب سے جانی نقصان پر شہباز شریف کا اظہار افسوس
16 October 2026
پرامن یورپی شہریوں کیلئے روس کے دروازے بند نہیں ہونگے: ماریہ زخارووا
16 October 2026
امریکا ایران جنگ سے عراق کو 60 ارب ڈالر کا نقصان ہوا
16 October 2026
چین کا اسرائیل سے مغربی کنارے میں بستیوں کے قیام کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
16 October 2026
سعودی اتحاد نے ینبع کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل اور بحیرہ احمر میں 2 کروز میزائل تباہ کردیے
16 October 2026