لکی مروت اور بنوں میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار شہید
Web Desk
4 January 2026
خیبر پختونخوا کے اضلاع لکی مروت اور بنوں میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
لکی مروت میں ٹریفک پولیس کے اہلکار معمول کی ڈیوٹی پر تعینات تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے اچانک فائرنگ کر دی۔ اس حملے میں انچارج ٹریفک پولیس نورنگ جلال خان، پولیس کانسٹیبل عزیز اللہ اور پولیس کانسٹیبل عبداللہ موقع پر ہی شہید ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، شہداء کی لاشیں نورنگ ہسپتال منتقل کر دی گئیں جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب بنوں کے تھانہ منڈان کی حدود کفشی خیل میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار رشید خان شہید ہو گئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق بنوں ریجن میں صرف چار گھنٹوں کے دوران چار پولیس اہلکاروں کی شہادت کے واقعات پیش آئے ہیں، جس کے بعد سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور حملوں میں ملوث عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026