LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان اورفتنہ الخوارج کے34دہشت گردہلاک

Web Desk

25 February 2026

سیکیورٹی فورسز  نے خیبر پختونخوا  اور  بلوچستان  میں بھارتی پراکسیزفتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف مختلف آپریشنز کے دوران 34دہشت گردوں کوہلاک کردیا۔

انٹرسروسزپبلک ریلیشنز کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے حالیہ دنوں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں تیز کردی ہیں، 24  فروری کو خیبرپختونخوا میں 4 مقابلوں میں 26 خوارج ہلاک ہوئے، یہ خوارج بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے وابستہ تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ  حسن خیل شمالی وزیرستان کے قریب سرحد پار دراندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی، سکیورٹی فورسز نے درانداز گروہ کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، درست اور مہارت سے کی گئی کارروائی میں ایک خوارج ہلاک ہوا، ہلاک خوارج کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی۔ 

ادھر لکی مروت میں خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 خوارج مارے گئے، بنوں کے علاقے نرمی خیل میں دوجھڑپوں کے دوران 10 خوارج ہلاک ہوئے، میرعلی شمالی وزیرستان میں 12 خوارج کو ہلاک کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سبمبازہ  ژوب بلوچستان میں جھڑپ کے دوران فتنہ الہندوستان کے 8 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔