LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
یوکرینی صدر زیلنسکی کا روسی آئل ریفائنریوں پر حملے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان ایران جنگ سے یورپی شہریوں کو 100 ارب یورو کا نقصان ہوچکا: سپین امریکا کی ایران کو جوہری معاہدہ نہ کرنے پر تباہ کرنے کیلئے فوجی کارروائی کی دھمکی ایران کی آبنائے ہرمزکھولنے کیلئے 7 روزہ منصوبے کی پھر پیشکش پوپ لیو پھیپھڑوں کے کینسر کی سرجری کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج، ویٹی کن پہنچ گئے یورپ کے مختلف ملکوں میں نوجوانوں کے احتجاج شدت اختیار کرگئے یمنی فوج کے 24 گھنٹے میں حوثیوں کیخلاف 1417 حملے، 800 جنگجو ہلاک اور زخمی مصر کا سعودی عرب کے دفاع کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کا اعلان حماس کی کارکنوں کو مقبوضہ مغربی کنارے یہودی قبضہ گیروں کیخلاف متحرک ہونے کی ہدایت روس کے زیر قبضہ اولیشکی میں شہری بھوک اور ادویات کی شدید قلت کا شکار ہیں: یوکرین چین: بچوں کو سیسہ آلود خوراک دینے کا الزام، نرسری کی مالکن سمیت 5 ارکان کو قید کی سزائیں مولانا کو خیبر پختونخوا میں حصہ نہیں ملے گا: طلال چودھری پیپلزپارٹی کی بھی مولانا فضل الرحمان کے بیانات پر شدید تنقید شمال مشرقی سعودی عرب میں ساحل کے قریب ایک اور آئل ٹینکر پر حملہ سانحہ کارساز کو 19 برس بیت گئے، المناک واقعہ کا دکھ آج بھی تازہ

27ویں ترمیم،آئین کے خلاف چھپی ہوئی سازش ہے،بیرسٹر علی ظفر

Web Desk

7 November 2025

تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر بیرسٹر علی ظفر نے 27 ویں آئینی ترمیم کو آئین کے خلاف چھپی ہوئی سازش قرار دیا ہے اور کہا کہ یہ پورا پیکج مشترکہ فیصلہ کے تحت مسترد کیا جائے گا۔
علی ظفر کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی صرف نوراکشتی کے لیے یہ ترمیم آگے بڑھا رہی ہے اور پہلے ہی پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ مل کر آئینی ترمیم کر رہی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ تحریک انصاف ہراپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کرے گی تاکہ ترمیم کے خلاف مشترکہ موقف اختیار کیا جا سکے۔
بیرسٹر علی ظفر نے واضح کیا کہ 27 ویں آئینی ترمیم کا ابھی تک کوئی ڈرافٹ موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین انسانی جسم کی طرح ہے، اگر اس کے دل، دماغ اور آنکھیں نکال دی جائیں تو ملک کیسے چلے گا۔ الیکشن کمیشن، الیکشن نظام، سپریم کورٹ اور عدلیہ آئین کے دل و دماغ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آرٹیکل 243 کے مطابق مسلح افواج کے کمانڈرز کے چیف صدر مملکت ہیں اور وزیراعظم کے پاس آرمی چیف اور سروسز چیفس کی تعیناتی کا اختیار ہے۔ اس میں تبدیلی کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ طاقت کا تبادلہ یا تبدیلی کی جا سکے۔
بیرسٹر علی ظفر نے زور دیا کہ تحریک انصاف آئینی ترمیم کے خلاف ہر ممکن سیاسی اقدام کرے گی اور اسے منظور ہونے سے روکنے کے لیے مکمل جدوجہد کرے گی۔