معاشی استحکام کے لیے 2025 کامیاب سال رہا: بلال اظہر کیانی
Web Desk
10 January 2026
وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے لیے 2025 ایک کامیاب سال ثابت ہوا۔
وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ 2025 پاکستان کی کامیابیوں کا سال رہا، مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق میں فتح کے ساتھ ساتھ سفارتی محاذ پر بھی نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئیں۔
وزیرِ مملکت کے مطابق پاکستان کی کامیابیوں کو دنیا بھر میں تسلیم کیا جا رہا ہے، جبکہ سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بھی عالمی برادری پاکستانی مؤقف کی تائید کر رہی ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ معاشی استحکام کے لیے 2025 ایک اہم اور کامیاب سال رہا۔
بلال اظہر کیانی نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خط لکھ کر ملک کے خلاف سازش کی، تاہم حکومتی اقدامات کے نتیجے میں پالیسی ریٹ اور مہنگائی میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے کی شفاف طریقے سے کامیاب نجکاری کی گئی ہے، نجی انتظامیہ کے تحت ادارے کی کارکردگی میں بہتری آئے گی، جبکہ پی آئی اے میں روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
متعلقہ عنوانات
ورلڈ الٹیمیٹ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر
13 September 2026
20 ستمبر کا لانگ مارچ ملکی سیاست کا رخ بدل دے گا: حافظ نعیم الرحمٰن
13 September 2026
ایران کے ساتھ جنگ مڈٹرم انتخابات کے بعد ختم ہوجائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
13 September 2026
عراق کا ایران کے ساتھ 3 سرحدی گزرگاہوں پر آمدورفت بحال کرنے کا اعلان
13 September 2026
سعودی آئل پائپ لائن پر ڈرون حملہ، عراقی فورسز نے لانچنگ سائٹ کا سراغ لگا لیا
13 September 2026
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کا ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال
13 September 2026
28 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے صوبوں کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے: سلمان اکرم راجہ
13 September 2026
ہرنائی میں پاک فوج کا بروقت ریسکیو آپریشن، 5 کان کن زندہ نکال لیے
13 September 2026