آسٹریلیا میں 2 چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرا گئے، ایک پائلٹ ہلاک
Web Desk
30 November 2025
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں دوران پرواز 2 چھوٹے طیارے ایک دوسرے سے ٹکرا گئے، ایک پائلٹ ہلاک ہو گیا۔
جنوب مغربی سڈنی میں یہ دونوں طیارے پرواز کے دوران ایک دوسرے سے ٹکرائے، تصادم سے ایک چھوٹا طیارہ زمین پر گر کر تباہ ہوگیا اور اس میں موجود پائلٹ ہلاک ہوگیا، اس پائلٹ کی لاش کو ریسکیو عملے نے طیارے میں دریافت کیا۔حکام نے بتایا کہ دوسرا طیارہ ہوائی اڈے پر بحفاظت اتر گیا اور پائلٹ محفوظ رہا، یہ تصادم نیپیئر فیلڈ ائیر فیلڈ کے قریب پیش آیا اور مقامی افراد کو جائے حادثہ پر جانے سے روک دیا گیا ہے۔ابھی یہ واضح نہیں کہ آخر یہ دونوں طیارے کیسے ایک دوسرے سے ٹکرا گئے، آسٹریلین ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی جائے گی۔بتایا گیا ہے کہ یہ دونوں طیارے دیگر مزید 2 طیاروں کے ساتھ فضائی کرتب پر مبنی پرواز کر رہے تھے
متعلقہ عنوانات
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویت کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
27 August 2026
یوکرین میں غیر ملکی فوجی دستے روس کے جائز فوجی اہداف بنیں گے، ماریہ زخارووا
27 August 2026
پاکستانی طالبات کیلئے بڑی خوشخبری، ٹیوشن فیس اور ہاسٹل سمیت اسکالرشپ کا اعلان
27 August 2026
ایران کا ایک بار پھر حملوں سے متاثرہ جوہری تنصیبات کے معائنے سے انکار
27 August 2026
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر نواف بن سعید کی الوداعی ملاقات
27 August 2026
ایران نے نئی امریکی پابندیوں کو ریاستی اور معاشی دہشت گردی قرار دے دیا
27 August 2026
پاکستان نے فلسطین میں پائیدار امن کیلئے اسرائیلی قبضے کا خاتمہ ناگزیر قرار دیدیا
27 August 2026
برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن 6 سالہ بعد برطانیہ واپس پہنچ گئے
27 August 2026