پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا
Web Desk
7 January 2026
کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے ملنے والا 129 رنز کا ہدف 16.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ صاحبزادہ فرحان 51 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ صائم ایوب 24، سلمان علی آغا 16 اور فخر زمان 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اس سے قبل پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ سری لنکا کی پوری ٹیم آخری اوور میں 129 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔ جنیت لیانج 40 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، جبکہ چارتھ اسالنکا اور ونندو ہسارنگا نے 18، 18 رنز بنائے۔ کوشال مینڈس 14، پتھم نسانکا اور داسن شاناکا 12، 12 جبکہ دھننجایا ڈی سلوا 10 رنز بنا سکے۔
پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا اور ابرار احمد نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد وسیم جونیئر اور شاداب خان نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ابرار احمد نے ونندو ہسارنگا کو آؤٹ کر کے انہی کے انداز میں جشن منا کر شائقین کی توجہ حاصل کی۔
متعلقہ عنوانات
اسلام آباد پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی منتقل
12 October 2026
چاند نظر آگیا، پاکستان میں کل یکم جمادی الاول ہوگی
12 October 2026
صوبے کو انتشار نہیں خدمت کی ضرورت ہے، مریم نواز کی خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید
12 October 2026
وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کے امور کی نگرانی کیلئے 11 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی
12 October 2026
ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری
12 October 2026
خلیجی ممالک دیکھ چکے امریکی نام نہاد سکیورٹی چھتری کتنی مؤثر ہے: ایران
12 October 2026
ہماری پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، کابل، قندھار اور جلال آباد سے نہیں: فیصل کریم کنڈی
12 October 2026
وزیراعظم کا ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کا حجم 2028 تک 2.2 ٹریلین روپے کرنے کا حکم
12 October 2026