فیصل آباد جھنگ روڈ پر بس اور وین میں خوفناک تصادم سے14 افراد جاں بحق
Web Desk
31 December 2025
فیصل آباد جھنگ روڈ پر کلی فقیر کے قریب بس اور مسافر وین کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق جبکہ 10 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر وین مخالف سمت سے آنے والی بس سے ٹکرا گئی، حادثہ اس قدر شدید تھا کہ متعدد افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کی اطلاع پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ڈی پی او بلال افتخار کیانی بھی موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ ضلعی انتظامیہ اور افسران نے واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
کراچی: کیمیکل فیکٹری میں آگ لگ گئی
29 July 2026
سعودی عرب نے پاکستان کا 3 ارب ڈالر سے زائد قرض رول اوور کر دیا
29 July 2026
اگر مجھےبیرون ملک گرفتارکیا گیا تو میرے لیے ‘خصوصی دستے’ تیار ہیں، نیتن یاہوکا دعویٰ
29 July 2026
کشمیر کےحالات کا حل پیپلزپارٹی کے پاس موجود ہے: بلاول بھٹو زرداری
29 July 2026
شہید اہلکاروں نے جانیں قربان کرکے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا: محسن نقوی
29 July 2026
اٹک سے 5 کروڑ تاوان کیلئے اغوا کی جانے والی لڑکی ہری پور سے بازیاب
29 July 2026
پاکستان کا کویت کی جانب سے 2023 کے دفاعی تعاون کے معاہدے کی توثیق کا خیرمقدم
29 July 2026
ایران نے دشمن کیخلاف مزاحمت کی نئی مثال قائم کی: مسعود پزشکیان
29 July 2026