LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان نیوی کی میری ٹائم مشق ’سی سپارک 2026‘ کراچی میں شروع بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور بچوں سے بات نہ کروانے کا معاملہ، توہینِ عدالت کی درخواست دائر پاکستان کا کرغزستان کے ساتھ تجارت 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار ملک میں کاروباری اوقات کار میں اضافے کی سفارش صدر زرداری سے لندن میں محسن نقوی کی ملاقات، اہم پیغام پہنچایا وزیراعظم شہباز شریف کی بشکیک میں صدارتی محل آمد، گارڈ آف آنر پیش ایف سی بلوچستان ٹریننگ سینٹر خضدار میں بیسک ملٹری ٹریننگ بیچ 76 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ یوم دفاع و شہداء: پشاور کے تعلیمی اداروں میں پاک فوج کے زیراہتمام تقریبات ایئر ڈیفنس نے فضائی حدود میں داخل ہونے والے میزائلوں کو ناکام بنا دیا: اردن پاسداران انقلاب کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں پر مشتبہ گاڑی چڑھ گئی، 4 افراد جاں بحق نیپال میں تباہ کن سیلاب: ہلاکتیں 1050 تک پہنچ گئیں، 4 ہزار افراد تاحال لاپتہ امریکا کی بچوں کے پاسپورٹ کے حصول کیلئے نئی تجویز پیش امریکی، روسی اور چینی صدور کی ایشیا پیسفک سربراہ کانفرنس کے موقع پر ملاقات متوقع امریکی صدر نے ہنگ کاؤ کو امریکا کا نیول سیکرٹری نامزد کردیا اسمبلیاں جب چاہیں گی دو تہائی اکثریت سے نئے صوبے بن جائیں گے: اعظم نذیر تارڑ

پاکستان اور امریکا کی افواج کے درمیان 13 ویں مشترکہ مشق انسپائرڈ گیمبٹ کا آغاز

Web Desk

10 January 2026

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور امریکا کی افواج کے درمیان 13ویں دو طرفہ مشترکہ مشق انسپائرڈ گیمبٹ 2026 کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ مشترکہ مشق 9 جنوری 2026 کو نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں شروع ہوئی، جو دو ہفتوں تک جاری رہے گی۔ مشق انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں منعقد کی جا رہی ہے، جس میں پاک فوج اور امریکی فوج کے پیشہ ور دستے شرکت کر رہے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق مشق کی افتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کے اعلیٰ عسکری اور حکومتی حکام نے شرکت کی۔ مشترکہ مشق کا بنیادی مقصد انسدادِ دہشت گردی کے تجربات کے تبادلے کے ذریعے باہمی ہم آہنگی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مشق کے دوران شہری جنگ میں نشانہ بازی کی مہارتوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، جبکہ آپریشنل نظریات اور بہترین عسکری طریقۂ کار کی سمجھ بوجھ کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ ایسی مشترکہ مشقیں بدلتے ہوئے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انسپائرڈ گیمبٹ 2026 خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان اور امریکا کے مشترکہ عزم کی عکاس ہے۔