قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس: این25 بلوچستان ہائی وے اور بجٹ استعمال پر سخت سوالات
Web Desk
9 February 2026
اسلام آباد: قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس قائم مقام چیئرمین سینیٹر جام سیف اللہ خان کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں وزارتِ مواصلات کی بجٹ تجاویز اور بجٹ استعمال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
سینیٹر طلحہ محمود نے سیکرٹری وزارت مواصلات سے رواں مالی سال کی ترقیاتی بجٹ یوٹیلائزیشن پر سخت سوالات کیے اور کہا کہ گلگت، بونی اور چترال کے منصوبوں کو مکس نہ کیا جائے اور ایجنڈا آئٹم وائز چلایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایجنڈا پوائنٹ پر علیحدہ بریفنگ کمیٹی کے مؤثر کام کے لیے ضروری ہے اور ورکنگ پیپر آخری وقت دینے سے تیاری کا موقع نہیں ملتا۔
سینیٹر طلحہ محمود نے مزید کہا کہ قومی مفاد میں کمیٹی کو مکمل تیاری کا موقع دیا جانا چاہیے، اور ایجنڈا نمبر ون اور نمبر ٹو پہلے کلیئر کیے جائیں تاکہ غیر ضروری مکس اپ نہ ہو۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ حکومت کے مخالف نہیں بلکہ مسائل کو مل کر حل کرنا چاہتے ہیں۔
اجلاس میں این25 بلوچستان قومی ہائی وے اتھارٹی کی اولین ترجیح قرار دی گئی۔ ممبر فنانس این ایچ اے نے بتایا کہ 100 میں سے 55.1 ارب روپے اس منصوبے پر خرچ ہو چکے ہیں۔ این25 کے 12 سیکشنز جن کی کل لمبائی 810 کلومیٹر ہے، جنہیں وزیراعظم نے جنوری 2027 تک مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ بلوچستان کے عوام کے دیرینہ مطالبے پر این25 کو دورویہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
چیئرمین کمیٹی نے رتو ڈیرو تا شکار پور منصوبے پر عمل کرنے والی چینی کمپنی کے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے کام رکنے کا ذکر کیا، جس پر حکام نے بتایا کہ سندھ حکومت نے سیکیورٹی خدشات دور کر دیے ہیں اور چینی کمپنی کام جاری رکھ رہی ہے۔
سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ دس منصوبے شروع کرنے کی بجائے ایک منصوبہ مکمل کیا جائے، اسلام آباد میں ہر دو ماہ بعد نئے پل بننا قابل ستائش ہے، لیکن پرانے منصوبے مکمل نہیں ہوتے اور سیاسی منصوبے شروع کر دیے جاتے ہیں، یہ منصوبوں کی سیاست ختم ہونی چاہیے۔
چیئرمین این ایچ اے نے بتایا کہ اس وقت 3.4 کھرب مالیت کے 71 منصوبے جاری ہیں اور فیصلے سیاسی جماعتوں کی طرف سے کیے جانے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026