LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کے پی کو مزید تجربہ گاہ بنانا بند کیا جائے، گورنر راج کا نفاذ جمہوری عمل پر ضرب ہے: اسد قیصر خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر میناب سکول حملے میں 168 افراد شہید ہوئے، امریکا کو جواب دہ بنائیں گے: ایران خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو مسترد کرتے ہیں: مولانا فضل الرحمان آرٹیکل 232 کے تحت صدر کی طرف سے ایمرجنسی نافذ کرنے کا گزیٹ نوٹیفکیشن جاری آرٹیکل 245 کے تحت خیبر پختونخوا میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا کے نامزد اضلاع میں ایریا ڈیویلپمنٹ سیکرٹریٹ قائم کرنے کا حکم خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج مسائل کا حل نہیں، جمہوریت دشمنی کا سفر جاری ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی وفاقی دارالحکومت میں ریڈ الرٹ جاری: حساس عمارتوں پر رینجرز تعینات، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں کا حکم پختونخوا میں ایمرجنسی: اڈیالہ جیل کے اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد جے یو آئی کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس طلب؛ مولانا فضل الرحمان میڈیا بریفنگ دیں گے کے پی میں بڑا بیوروکریٹک الٹ پھیر: پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 15 اعلیٰ افسران کے صوبے سے تبادلے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی: گورنر خیبر پختونخوا

عمرہ زائرین کے لیے بڑی خوشخبری ، سعودی عرب میں ’دلیل المصلی‘ ایپ متعارف

Web Desk

30 October 2025

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں ادارہ امورِ حرمین شریفین نے عمرہ زائرین کے لیے ایک نئی ڈیجیٹل رہنما ایپ ’دلیل المصلی‘ متعارف کرادی ہے، جو اردو سمیت متعدد زبانوں میں دستیاب ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ایپ حرمین شریفین کے زائرین کو نمازوں کے اوقات، آئمہ و موذنین کا تعارف، قرآنِ کریم کا ڈیجیٹل نسخہ، خطباتِ جمعہ، مسنون اذکار اور دروسِ حرمین تک آسان رسائی فراہم کرتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایپ میں رمضان کے دوران اعتکاف سے متعلق مکمل رہنمائی بھی شامل ہے، جب کہ ڈیجیٹل واچ کے ذریعے نمازوں کے درمیان وقت کی نشاندہی کی جاتی ہے۔

’دلیل المصلی‘ گائیڈ عربی، اردو، انگلش، ترکی، فرانسیسی، ملاوی اور انڈونیشی زبانوں میں فراہم کی گئی ہے، اور اس کے استعمال کو نہایت آسان بنایا گیا ہے۔ زائرین حرمین شریفین میں موجود کیو آر کوڈز اسکین کرکے یہ ایپ اپنے موبائل فون پر انسٹال کرسکتے ہیں اور ایک بہتر روحانی تجربے سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

دوسری جانب وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق رواں سال کے عمرہ سیزن کے آغاز سے اب تک 38 لاکھ سے زائد زائرین نے عمرے کی سعادت حاصل کی ہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 6 فیصد زیادہ ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 28 لاکھ زائرین بیرونِ ملک سے عمرہ ویزے پر سعودی عرب پہنچے، جن کا تعلق 135 ممالک سے تھا۔