سرکاری اداروں کے قرضے 9 ہزار 577 ارب تک جا پہنچے، ایک سال میں خسارہ 300 فیصد بڑھ گیا
Web Desk
11 January 2026
سرکاری ملکیتی اداروں کے قرضوں کی مجموعی مالیت 9 ہزار 577 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ صرف ایک سال میں ان کا مجموعی خسارہ 300 فیصد اضافے سے بڑھ کر 123 ارب روپے ہو گیا۔ یہ تفصیلات وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کمیٹی برائے سرکاری ملکیتی اداروں کے اجلاس میں پیش کی گئیں۔
اجلاس میں مالی سال 25-2024 کے لیے سرکاری اداروں کی جامع کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی جس کے مطابق اس عرصے میں سرکاری اداروں کی مجموعی آمدن 12.4 کھرب روپے رہی۔ منافع کمانے والے اداروں کا مجموعی منافع 13 فیصد کمی کے ساتھ 709 ارب 90 کروڑ روپے ریکارڈ کیا گیا۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث توانائی کے شعبے کی آمدن میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔
رپورٹ کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی نے 82.5 ارب، فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 53.5 ارب، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے 50 ارب جبکہ نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ نے 37.4 ارب روپے منافع کمایا۔ حکام نے بتایا کہ فیسکو، گیپکو اور آئیسکو کا منافع بھی حکومتی سبسڈی کی بدولت ممکن ہوا، بصورت دیگر کئی تقسیم کار کمپنیاں خسارے میں رہتیں۔
خسارے میں چلنے والے اداروں کے مجموعی نقصانات معمولی کمی کے باوجود 832 ارب 80 کروڑ روپے رہے۔ مجموعی طور پر تمام سرکاری اداروں کا خالص نتیجہ 122 ارب 90 کروڑ روپے خسارہ نکلا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 300 فیصد زیادہ ہے۔ سب سے زیادہ نقصان بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں پر آیا، کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 58 ارب روپے نقصان کیا جبکہ سکھر، پشاور الیکٹرک اور پاکستان ریلویز بھی مسلسل خسارے میں ہیں۔ 2014 سے اب تک سرکاری اداروں کا مجموعی نقصان تقریباً 5.9 ٹریلین روپے ہو چکا ہے۔
حکومت اب تک 616 ارب روپے کی مالی معاونت فراہم کر چکی ہے جبکہ مالی سال 2024-25 میں یہ معاونت بڑھ کر 2 ہزار 78 ارب روپے تک جا پہنچی، جس کی بڑی وجہ گردشی قرضے کم کرنے کے لیے ایکویٹی انجیکشنز ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سرکاری اداروں کے قرضوں کا مجموعی حجم 9 ہزار 570 ارب روپے ہے جبکہ غیر فنڈڈ پنشن واجبات تقریباً 2 ہزار ارب روپے ہیں، جنہیں طویل المدتی مالی خطرہ قرار دیا گیا۔ وزیر خزانہ نے خسارے میں چلنے والے اداروں کے لیے سخت مالی نظم و ضبط، بروقت آڈٹس، شفافیت، بہتر گورننس اور جوابدہی کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے اصلاحات پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت کی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026