LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط 9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق 12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق

تعز میں سعودی فضائی حملے میں 30 جنگجواور 8 شہری ہلاک ہوئے: حوثی

Web Desk

29 September 2026

یمن کے علاقے تعز میں متعدد شدید فضائی حملوں کے نتیجے میں حوثی گروپ کے تقریباً 30 جنگجو اور 8 شہریوں سمیت متعدد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ یمنی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس کی مسلح افواج نے تعز صوبے کے ‘مویہ چوراہے’ پر حوثیوں کے ایک فوجی کیمپ اور گاڑیوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ دوسری جانب حوثیوں سے وابستہ ٹی وی چینل ‘المسیرہ’ اور حوثی ترجمان یحییٰ سریع نے سعودی عرب پر بازار کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان حملوں میں درجنوں افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں اور اس کا حتمی جواب دیا جائے گا۔

یمنی حکومت کی مسلح افواج کے سرکاری ترجمان کرنل ماجد عبداللہ النزیلی نے تفصیلی بیان میں بتایا کہ مسلح افواج نے گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 756 درست اور مؤثر کارروائیاں کی ہیں، جن کے دوران حوثیوں کے 2,316 جنگجوؤں کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ نشانہ بننے والے جنگجوؤں میں 4 ایرانی شہری بھی شامل ہیں، جو خطے میں ایرانی مداخلت کا واضح ثبوت ہیں۔