LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ کا حوثیوں کے خلاف کارروائی پر غور، مشرقِ وسطیٰ میں امریکیوں کیلئے الرٹ شمالی کوریا کا عالمی دباؤ کے باوجود جوہری پروگرام سے پیچھے ہٹنے سے انکار وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کل پارلیمانی رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کر لیا افغانستان میں موجود دہشتگرد بے گناہ پاکستانیوں کا خون بہا رہے ہیں: طاہر اشرفی روس میں پارلیمانی انتخابات آخری مرحلے میں داخل، ٹرن آؤٹ 50 فیصد سے تجاوز ایران کی امریکا اور علاقائی اتحادیوں کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی جماعت اسلامی ٹرین مارچ، عوامی حقوق کی تحریک جاری ر ہے گی: حافظ نعیم الرحمان ماسکو کی جانب آنے والے 338 ڈرونز تباہ، آئل ریفائنری کی تنصیب کو نقصان باقر قالیباف کی قطر اور پاکستان کے ذریعے امریکا کو پیغامات پہنچانے کی تصدیق بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کی علیمہ خان کی گرفتاری کی شدید مذمت؛ فوری رہائی کا مطالبہ حکومت کا آج سے بجلی کی خرید و فروخت سے دستبرداری کا اعلان عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ 3 ایم پی او کے تحت گرفتار خاران میں دہشت گردوں کا مسافر گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ، مزدور زخمی وزیر داخلہ محسن نقوی کی شہید کیپٹن حمزہ اکرم کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت

یمنی حکومت کا تعز میں حوثیوں کے زیر قبضہ علاقے واپس لینے کا دعویٰ

Web Desk

14 September 2026

صنعاء/ریاض: یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے تعز کے مغرب میں انصار اللہ حوثی گروپ کے کنٹرول میں جانے والے تمام اہم عسکری مقامات کا قبضہ دوبارہ حاصل کر لیا ہے، جبکہ دوسری جانب خطے میں تصادم کے نتیجے میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 3 فیصد سے زائد بڑھ گئی ہیں۔

یمنی افواج کے مطابق حکومتی فورسز نے فضائی کارروائیوں کی مددد سے تعز اور گردونواح میں حوثیوں کی متعدد گاڑیاں اور درمیانے درجے کا بارود تباہ کر دیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 10 حوثی جنگجو ہلاک ہو گئے۔ ریاض کی حمایت یافتہ یمنی حکومت نے بحیرہ احمر کے ساحلی پٹی پر اپنی عسکری موجودگی بڑھانے کا بھی عزم ظاہر کیا ہے۔

اسی اثنا میں حوثی ترجمان یحییٰ سریع نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی ایئرفورس نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں خمیس مشیط ایئربیس سے ایف-15 طیاروں کے ذریعے صعدہ، تعز، لحج، الجوف اور حجہ میں 58 فضائی حملے کیے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ حوثیوں نے ڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے جنوبی سعودی عرب کے شہر شرورہ میں واقع ایک فوجی اڈے، کمانڈ رومز اور اسلحہ خانے کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔

تصادم کی اس شدید لہر کے باعث سعودی سول ڈیفنس نے ابتدائی طور پر نجران، خمیس مشیط، جازان اور ابہا کے لیے ہنگامی انتباہات جاری کیے، جسے بعد ازاں سیکیورٹی صورتحال مستحکم ہونے پر واپس لے لیا گیا۔

مشرقِ وسطیٰ میں سعودی تیل کی اہم پائپ لائن کی عارضی بندش، حوثیوں کی جانب سے حملوں اور خلیج فارس میں بحری جہازوں کو درپیش سیکیورٹی خطرات کے باعث عالمی منڈی میں سپلائی کے خدشات گہرے ہو گئے ہیں، جس کے باعث عالمی خام تیل کی قیمتوں میں فوری طور پر 3 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔